بابر اعظم کے ساتھ کھیلنا ہر انسان کا خواب ہے: حسیب اللہ

حسیب اللہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے کچھ کھلاڑیوں کو دیکھ کر دیگر نوجوانوں نے بھی کلب کرکٹ اور اکیڈمیز میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر حسیب اللہ کا کہنا ہے کہ ان جیسے کھلاڑیوں کو دیکھ کر اب بلوچستان کے بہت سے نوجوان اس جانب راغب ہو رہے ہیں۔

حسیب اللہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے کچھ کھلاڑیوں کو دیکھ کر دیگر نوجوانوں نے بھی کلب کرکٹ اور اکیڈمیز میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بلوچستان کے لیے بہت اچھی بات ہے۔

حسیب اللہ پاکستان سپر لیگ کے اس سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا آغاز پیر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے جا رہا ہے جبکہ پشاور زلمی ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گا۔

حسیب اللہ کا کہنا ہے کہ وہ پشاور زلمی کی طرف سے کھیلنے کے لیے کافی پرجوش ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ یہاں اچھا پرفارم کر کے قومی ٹیم میں جگہ بنا سکیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بابراعظم کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے حوالے سے حسیب اللہ کا کہنا تھا کہ ’بابر اعظم دنیا کے نمبر ون پلیئر ہیں اور اسی لیے ان کے ساتھ کھیلنا ہر انسان کا خواب ہے۔‘

حسیب اللہ کہتے ہیں کہ وہ پی ایس ایل میں بابر اعظم سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کا حصہ بننے والے ایک اور نوجوان کرکٹر صائم ایوب کہتے ہیں کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہیں اپنے مداحوں کے سامنے اپنے ہی شہروں میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔

صائم ایوب کہتے ہیں کہ وہ پشاور زلمی کو جتوانے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ