سرینا ولیمز کا میٹ گالا ریڈ کارپٹ پر دوسری بار ماں بننے کا اعلان

نیویارک میں ستاروں سے بھرے ایونٹ میٹ گالا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریڈ کارپٹ پر ’ہم تین‘ موجود تھے۔ یہاں وہ اپنے شوہر الیکسس اوہانیان کے علاوہ اپنے ہونے والے بچے کا بھی تذکرہ کر رہی تھیں۔

امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے پیر کو تصدیق کی ہے کہ وہ دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انہوں نے نیویارک میں ستاروں سے بھرے ایونٹ میٹ گالا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریڈ کارپٹ پر ’ہم تین‘ موجود تھے۔ یہاں وہ اپنے شوہر الیکسس اوہانیان کے علاوہ اپنے ہونے والے بچے کا بھی تذکرہ کر رہی تھیں۔

23 مرتبہ کی فاتح سرینا نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ ٹینس سے دور ہو رہی ہیں۔ ووگ میگزین کے ایک مضمون میں انہوں نے لکھا تھا کہ وہ 2017 میں بیٹی اولمپیا کی پیدائش کے بعد اپنے خاندان کو بڑھانا چاہتی ہیں۔

سرینا ولیمز نے پیر کی شام ایک ٹک ٹاک پوسٹ میں کہا کہ جب اینا ونٹور نے ہم تینوں کو میٹ گالا میں مدعو کیا تو وہ بہت پرجوش تھیں۔

ووگ میگزین کے ایڈیٹر ان چیف اور میٹ گالا کی شریک چیئر ونٹور کی دیرینہ دوست سرینا میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ تقریب میں باقاعدگی سے شرکت کرتی رہتی ہیں۔

اس سال کی تقریب کا موضوع ’کارل لیگرفیلڈ: اے لائن آف بیوٹی‘ تھا جو آنجہانی شینل ڈیزائنر کے اعزاز میں تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریڈ کارپٹ کے موقعے کی فوٹیج میں 41 سالہ سرینا ولیمز کو اپنے شوہر الیکسس اوہانیان کے ساتھ دیکھا گیا۔

اس اعلان سے مسابقتی ٹینس میں سرینا کی واپسی کا بہت کم امکان نظر آتا ہے، جو اب تک کے سب سے زیادہ کامیاب ایتھلیٹس میں سے ایک ہیں۔

سرینا سفید فاموں کے غلبے والے کھیل میں افریقی نژاد امریکی آئیکون بن گئی تھیں، جنہوں نے 23 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے اور قوی ارادے کے ساتھ ہر سنگ میل کو اپنے جادوئی شاٹ کی طرح عبور کرلیا۔

سرینا اور سات بار گرینڈ سلیم جیتنے والی ان کی بہن وینس ولیمز، فلم ’کنگ رچرڈ‘ کی ایگزیکٹو پروڈیوسر تھیں، جو ان کی زندگی پر مبنی ہالی وڈ فلم ہے۔ 

اس میں دکھایا گیا کہ انہوں نے کیلی فورنیا کے شہر کامپٹن کی سڑکوں پر پرورش پائی اور اپنے والد رچرڈ ولیمز سے ٹینس سیکھی۔

سرینا ولیمز نے 2013 کے یو ایس اوپن ٹائٹل کے بعد کہا تھا: ’میں اب بھی ریکٹ تھامے وہی لڑکی ہوں، جس نے خواب دیکھا اور میں صرف اسی کے لیے کھیل رہی ہوں۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس