نیوز اینکر منصور علی خان سوشل میڈیا پر انہیں چینل سے نکالے جانے کی خبر پر کہا ہے کہ انہیں ’نکالا نہیں گیا بلکہ وہ خود کسی دوسرے چینل پر جا رہے ہیں۔‘
پاکستانی سوشل میڈیا پر بدھ کو یہ خبر گردش کرنے لگی کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے انٹرویو کے کچھ کلپس لیک ہونے پر اینکر منصور علی خان کو مبینہ طور پر چینل سے نکال دیا گیا ہے۔
معروف اینکر منصور علی خان نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے نجی چینل سما ٹی وی چھوڑ دیا ہے۔
منصور علی خان کا کہنا ہے کہ ’مجھے ایک بہتر آفر ہوئی، جسے میں نے قبول کیا اور سما ٹی وی کو اپنا استعفیٰ دیا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہاں (سما ٹی وی) پر میں اختتام ہفتہ پر شوز کرتا تھا جبکہ نئی جگہ ہفتے کے دوران پرائم ٹائم میں شو کروں گا۔‘
Sama News sacked Mansoor Ali Khan for leaking Maryam's interview videos.
— Samiah Rashid (@SamiahKhanPAK) May 4, 2023
منصور علی خان کا کہنا ہے کہ ابھی وہ پہلے سے طے شدہ چھٹیوں پر ہیں اور واپس آ کر اپنے نوٹس کی میعاد پوری کریں گے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی قیاس آرائیوں کے مطابق منصور علی خان کو ’مریم نواز کے انٹریوز کے کلپس لیک ہونے پر نکالا‘ گیا ہے۔ اس پر منصور علی خان کا کہنا تھا کہ ’اس سارے معاملے کا میرے چینل چھوڑنے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور صبح سے ان بے بنیاد خبروں سے متعلق کالز آ رہی ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
منصور علی خان نے یہ بھی کہا کہ ’مریم نواز ملک سے باہر ہیں۔ میں ان کی ملک واپسی کا انتطار کر رہا تھا تاکہ انٹرویو کا کچھ حصہ لیک ہونے والے معاملے کو کلیئر کر سکوں۔‘
اس معاملے پر جب سما ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے منصور علی خان کے چینل چھوڑنے کا بھی معلوم نہیں ہے، اس لیے بہتر ہے اس بات کا منصور علی خان سے ہی پوچھ لیا جائے۔‘
Anchor Mansoor Ali Khan @_Mansoor_Ali has resigned from @SAMAATV after a brief stint of 11 months. Reports suggest he was under pressure from management over the Maryam Nawaz Interview leaks. #BreakingNews pic.twitter.com/oFQcAbvUQ8
— Raftar (@raftardotcom) May 4, 2023
اس سے قبل ٹوئٹر پر بعض صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے ’منصور علی خان کو سما ٹی وی سے نکال دیا گیا ہے۔
Sama News sacked @_Mansoor_Ali Khan for leaking Maryam's interview videos.
— Yaseen Khan (@Yaseen_Khan7) May 4, 2023
یاسین خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’مریم نواز کے انٹرویو کی ویڈیوز لیک ہونے پر منصور علی خان کو سما ٹی وی سے نکال دیا گیا ہے۔‘
رواں سال اپریل میں سوشل میڈیا پر اینکر منصور علی خان کا مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ساتھ کیے گئے ایک انٹرویو کا وہ حصہ گردش کرنے لگا تھا جسے مریم نوز نے انٹرویو میں شامل نہ کرنے کا کہا تھا۔
اس حوالے سے مریم نواز اور منصور علی خان دونوں کو سوشل میڈیا پر میمز کی صورت میں شدید تنقید اور تمسخر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔