امریکی سپیشل فورسز کی تربیت وحشیانہ حد تک مشکل ہے: تحقیق

امریکی نیوی کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق نے انکشاف کیا کہ امریکی کی ’سیلز‘ نامی سپیشل ٹیم کے اہلکاروں کو غیر انسانی انداز کی مشکل تربیت دی جاتی ہے جو کہ جانی خطرے کا باعث ہے۔

15 اپریل 2003 کو کسی نامعلوم مقام پر امریکی افواج کی ’ہیل ویک‘ ڈرل کے دوران، نیوی سیلز (سمندر، ہوا اور زمین) کا ایک انسٹرکٹر ٹریننگ دے رہا ہے (اے ایف پی)

امریکی نیوی کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ ’سیلز‘ نامی سپیشل ٹیم کے اہلکاروں کو غیر انسانی انداز کی مشکل تربیت دی جاتی ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔

SEAL  سمندر، ہوا، زمین کا مخفف ہے، جو ان کی خصوصی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ تفتیشی رپورٹ فروری 2022 میں ایک اہلکار کائل مولن کی ٹریننگ کے دوران موت کے بعد وجود میں آئی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹریننگ میں ’متعدد سسٹمز میں ناکامی پائی گئی جس کی وجہ سے متعدد امیدواروں کو شدید چوٹوں کا خطرہ لاحق ہوا۔‘

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ اس میں قیادت کی طرف سے نگرانی میں کمی، خطرے کی تشخیص نہ کرنا، اور ایک ایسا طبی نظام جو ’تربیت یافتہ، منظم، مسلسل موثر طبی نگرانی یا دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے موزوں نہیں تھا۔‘

اس کے علاوہ کارکردگی بڑھانے والی منشیات کے استعمال کی بھی نشاندہی کی گئی۔

تحقیقات کے مطابق مولن کی موت ’ہیل ویک‘ کے بعد نمونیا سے ہوئی تھی، جس میں اہلکاروں کو ان کی جسمانی صلاحیتوں کی آخری حد تک پرکھا جاتا ہے جس میں انہیں نیند کے بغیر بھی ٹرین کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب مولن کی ٹریننگ کلاس کے دیگر ممبران بھی ہسپتال میں زیر علاج رہ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ معلوم ہوا کہ مولن اور ان کے ساتھیوں کو سانس کے مسائل کے لیے ’ہیل ویک‘ میں میڈیکل سہولیات میسر تھیں، تاہم کلینک کو حتمی طبی معلومات نہیں دی گئیں تھیں اور ان کو بیرک میں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

بیرک میں ان کی نگرانی جونیئر اہلکار کر رہے تھے جن کی کوئی ’میڈیکل یا ایمرجنسی کیئر ٹریننگ‘ نہیں تھی۔

میڈیکل افسر نے کہا کہ اگر ان کی ’خراب حالت‘ ہے تو وہ ہسپتال جا سکتے ہیں لیکن صبح تمام امیدواروں کا جائزہ لیا جائے گا، تاہم مولن نے بار بار اس سے انکار کیا۔

جب دیکھ بھال والوں نے بتایا کہ مولن کی حالت بدتر ہو رہی ہے تو ان کا طبی علاج صرف اس وقت ہوا جب ایک کلاس افسر نے بعد میں 911 پر کال کی۔

نیوی سیلز ایک خصوصی فورس ہے جس نے امریکہ کے کچھ انتہائی خطرناک چھاپے مارے ہیں، جن میں مئی 2011 میں پاکستان میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کا قتل بھی شامل ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا