صنفی بنیاد پر تشدد کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو یقینی بنانے میں مدد دینے کے لیے ڈیجیٹل صحافیوں کے لیے اسلام آباد میں ہفتے کو ایک روزہ تربیتی ورک شاپ ہوئی۔
ورک شاپ میں صنفی مساوات سے متعلق رپورٹنگ اور جدید ڈیجیٹل میڈیا میں سنسنی خیزی، لواحقین کی شناخت، رازداری کی خلاف ورزی، جبری شادیوں، ریپ، کام کی جگہ پر امتیازی سلوک اور ایذا رسانی، قتل اور گھریلو تشدد جیسے مسائل کی رپورٹنگ کے دوران غیر حساس سوالات سے پرہیز کرنے پر بحث کی گئی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
غیر سرکاری تنظیم ’دی گلوبل نیبرہڈ فار میڈیا انوویشن‘ کے زیر اہتمام ورک شاپ میں مقررین نے صحافیوں کو نفسیاتی، معاشی اور صنفی بنیاد پر جسمانی اور جنسی تشدد کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تنظیم کی بانی اور صدر ناجیہ اشعر نے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات کی رپورٹنگ میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے کیسز کی زیادہ سے زیادہ کوریج کی ضرورت ہے۔