اتحادی حکومت میں شامل دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ دنوں میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
جن خبروں کو بنیاد بنا کر قیاس آرائیاں کی جا رہیں ان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی اور چیئرمین نادرا کی برطرفی شامل ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان سب کے بعد یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں ’دراڑ‘ پڑ گئی ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو نے اراکین پارلیمان سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا واقعی ان دونوں جماعتوں میں اختلاقات پیدا ہو گئے ہیں یا یہ محض آئیندہ انتخابات کے پیش نظر ’بیانیہ‘ بنانے سے متعلق حکمت عملی کا حصہ ہے۔