امریکہ میں مسلمانوں کو عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کے لیے منظم اور شاندار انتظامات میسر ہوتے ہیں۔
دیگر امریکی شہروں کی طرح ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں قائم فارم ہاؤس پر بھی ون ونڈو آپریشن کی سہولت موجود ہے۔
سنت ابراہیمی پر عمل کرنے والے مسلمان قربانی کے لیے جانور پسند کر کے سودا کرتے ہیں۔
امریکہ میں عید قرباں کے موقع پر قیمتیں بہت زیادہ ہونے کے باعث پاکستانی نژاد امریکیوں میں وطن عزیز پہنچ کر وہاں قربانی کرنے کا زیادہ رحجان پایا جاتا ہے۔
ہیوسٹن کے اس فارم ہاؤس میں شدید گرمی اور جانوروں کی زیادہ قیمتوں کے باعث ممکنہ خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔
فارم ہاوس میں قربانی کے لیے گائے، بیل، بکرے اور بھیڑ دستیاب ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گذشتہ دو سالوں کے دوران امریکہ میں جانوروں کی قیمتوں میں دو گناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ہیوسٹن کے سب سے بڑے حمزہ فارم کے مالک نے بتایا کہ افراط زر کا اثر قربانی کے جانوروں کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال کے دوران گوشت کی طلب بہت زیادہ رہی ہے۔
امریکہ میں گائے کا گوشت زیادہ پسند کیا جاتا ہے، جبکہ بکرے کا گوشت بھی کھایا جاتا ہے۔
ہیوسٹن میں عام سی صحت کی حامل گائے کی قیمت 1800 امریکی ڈالر (پونے چھ لاکھ پاکستانی روپے) سے شروع ہوتی ہے، جبکہ ایک قوی اور صحت مند بیل چار ہزار امریکی ڈالر (12 لاکھ پاکستانی روپے) میں آتا ہے۔