140 سال سے جانوروں کے مفت علاج میں مصروف کراچی کا ہسپتال

ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر چندر پرکاش کے مطابق: ’رچمنڈ کرافرڈ ہسپتال کراچی شہر میں جانوروں کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، جہاں پورے دن ڈاکٹر اور عملہ موجود رہتا ہے۔‘

کراچی میں 140 سال سے زائد عرصے سے قائم رچمنڈ کرافرڈ ویٹنری ہسپتال میں ہر سال ہزاروں بیمار جانوروں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

ایم اے جناح روڈ پر واقع اس ہسپتال میں کتے، بلیاں، بکریاں، بھیڑ، گدھے اور گھوڑے سمیت پالتو پرندے علاج کے لیے لائے جاتے ہیں۔

ہسپتال میں جانوروں کی معمولی بیماریوں، ٹوٹی ہڈی جوڑنے کے ساتھ ساتھ ویکسین، الٹرا ساؤنڈ اور تمام سرجریز کی جاتی ہیں۔

بیمار گھوڑوں کے معائنے اور آپریشن کے لیے یہاں ایک گول کمرہ بھی موجود ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ ہسپتال محکمہ لائیو سٹاک کے زیر انتظام کام کرتا ہے۔

ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر چندر پرکاش نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ 1840 میں سندھ کے کمشنر رچمنڈ کرافرڈ نے گھوڑوں کی ڈسپنسری کے لیے یہاں دو ایکڑ زمین مختص کی تھی، جو کئی سال تک چلتی رہی۔ پھر 1880 میں کراچی کے کچھ شہریوں نے اس ڈسپینسری کو ہسپتال میں تبدیل کر کے اس کا نام رچمنڈ کرافرڈ سے منسوب کر دیا۔‘

ڈاکٹر چندر پرکاش کے مطابق: ’رچمنڈ کرافرڈ ہسپتال کراچی شہر میں جانوروں کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، جہاں پورے دن ڈاکٹر اور عملہ موجود رہتا ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا: ’یہاں روزانہ ایک سو سے زیادہ جانور علاج کے لیے لائے جاتے ہیں۔ ہمارے پاس عام طور پر چھوٹے جانور لائے جاتے ہیں جبکہ عیدالاضحیٰ کے قریب ہم قربانی کے جانوروں کا گھروں پر بھی علاج کرتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا