اردن کے ریستوراں میں کھانے کے بعد قیلولہ کی سہولت

ریستوراں نے قومی ڈش ’منسف‘ کے شوقین افراد کے لیے بستروں کا اہتمام کیا ہے تاکہ وہ کھانے کے بعد کچھ دیر سو سکیں۔

کرک میں واقع اس ریستوراں کو قدیم سلطنت موآب کے نام پر ’موآب‘ کا نام دیا گیا ہے، جہاں آنے والوں کو سونے کے لیے بستر بھی فراہم کیے گئے ہیں (تصویر منسف موآب ریستوراں انسٹاگرام)

 

اردن میں ایک ریستوراں نے گاہکوں کو مشہور قومی ڈش منسف کھانے کے بعد قیلولہ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔

مانا جاتا ہے کہ منسف زیادہ چکنائی والے اجزا کی وجہ سے غنودگی کا باعث بنتا ہے، خاص طور پر گرم موسم میں۔

اسی وجہ سے لوگ اس ڈش سے لطف اندوز ہونے کے لیے ریستورانوں کا رخ کرنے کی بجائے گھر پر کھانا پسند کرتے ہیں تاکہ بعد میں آرام کر سکیں۔

عرب نیوز کے مطابق دارالحکومت عمان سے 90 کلومیٹر دور شہر کرک میں واقع یہ ریستوراں منسف کے شوقین افراد کو قیلولے کے لیے بستر فراہم کر رہا ہے۔

ریستوراں کو قدیم سلطنت موآب کے نام پر ’موآب‘ کا نام دیا گیا اور شہر کرک اپنے اعلیٰ معیار کے جمید (گھی) کے لیے مشہور ہے۔

ریستوراں کے مالک کے بیٹے مصعب مبیدین نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ریستوراں میں بستر لگانا ایک مذاق اور سجاوٹ کے طور پر شروع کیا گیا تھا تاکہ منسف کھانے والوں کے نیند آنے کے تجربے کی عکاسی کی جا سکے۔‘

انہوں نے بتایا کہ منسف ’چکنائی سے بھرا کھانا ہے جو بھیڑ کے گوشت، چاول اور جمید (گھی) کے ساتھ پکایا جاتا ہے اور ان اجزا کو ملانا نیند اور تھکاوٹ کو مکمل طور پر دور کرنے کا ایک نسخہ ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مبیدین کا کہنا تھا کہ ’منسف کھانے والے ایک گاہگ نے آنکھیں ملتے ہوئے کہا کہ آپ ریستوراں میں بستر کیوں نہیں لگا دیتے؟ پھر دوسرے گاہکوں نے بھی ہمیں ایسا ہی کہا۔

’لہذا ہم بستر لائے اور انہیں ریستوراں کے ایک الگ حصے میں رکھ دیا۔ منسف کھانے کے بعد گاہک اب انہیں فوری نیند کے لیے استعمال کرتے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’بیڈ روم‘ میں ایئر کنڈیشنر لگا ہوا ہے اور وہ پرسکون بھی ہے جو منسف کے شوقین افراد کو سونے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔ وہ وہاں اردن کی روایتی کافی بھی پی سکتے ہیں۔‘

منسف، جس کا مطلب بڑا تھال ہے، ایک روایتی ڈش ہے جو بھیڑ کے گوشت سے تیار کی جاتی ہے جسے خمیر شدہ خشک دہی کی چٹنی میں پکایا جاتا ہے اور اسے چاول یا ابلی ہوئی گندم کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ منسف میں تھال کے نیچے روٹی رکھی جاتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا