امریکی بحریہ کی سربراہی کے لیے خاتون ایڈمرل نامزد

صدر بائیڈن کی نامزد کردہ ایڈمرل لیزا فرنچیٹی اپنی نئی ذمہ داری کی تصدیق ہونے پر پینٹاگون کی سروس چیف بننے والی پہلی خاتون اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی پہلی خاتون رکن بن جائیں گی۔

صدر بائیڈن نے لیزا فرنچیٹی کی نامزدگی ان کے سمندر اور ساحل پر ان وسیع تجربے کی بنیاد پر کی: حکام (اے ایف پی فائل فوٹو)

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایڈمرل لیزا فرنچیٹی کو بحریہ کی کمان کے لیے نامزد کیا ہے۔

یہ نامزدگی، جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، کی تصدیق ہونے کی صورت میں وہ پینٹاگون کی سروس چیف بننے والی پہلی خاتون اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی پہلی خاتون رکن بن جائیں گی۔

صدر بائیڈن کا فیصلہ ان کے پینٹاگون چیف کی سفارش کے برعکس ہے لیکن بحری کارروائیوں کی موجودہ نائب سربراہ فرنچیٹی کے پاس کمان اور انتظام کا وسیع تجربہ ہے۔ انہیں اس کام کے لیے اولین انتخاب سمجھا گیا۔

جمعے کو ایک بیان میں بائیڈن نے اس نامزدگی کی تاریخی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا ’اپنے پورے کیریئر میں ایڈمرل فرنچیٹی نے آپریشنل اور پالیسی دونوں میدانوں میں وسیع مہارت کا مظاہرہ کیا۔‘

کئی امریکی حکام نے گذشتہ ماہ کہا کہ امریکی وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے بائیڈن کو بحریہ کے بحرالکاہل بیڑے کے موجودہ کمانڈر ایڈمرل سیموئل پاپارو کو نامزد کرنے کی سفارش کی لیکن بائیڈن پاپارو کو امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کی قیادت کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بائیڈن نے فرنچیٹی کی نامزدگی ان کے سمندر اور ساحل پر ان وسیع تجربے کی بنیاد پر کی جس میں اعلیٰ سطح پر پالیسی اور انتظامی ذمہ داریاں  شامل ہیں جن کی بدولت ان کے پاس بجٹ بنانے اور ادارہ چلانے کا وسیع علم موجود ہے۔

ساتھ ہی اہلکار نے تسلیم کیا کہ بائیڈن اس نامزدگی کی تاریخی نوعیت کو سمجھتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ فرنچیٹی  مرد اور خواتین سیلرز دونوں کے لیے ایک تحریک ثابت ہوں گی۔

جمعے کو ایک بیان میں آسٹن نے نامزدگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بڑا فخر ہے ایڈمرل فرنچیٹی کو پہلی خاتون چیف آف نیول آپریشنز اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی رکن کے لیے نامزد کیا گیا ہے جہاں وہ ہم سب کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں گی۔‘

بحری جنگ لڑنے والی افسر نے چھٹے امریکی بحری بیڑے اور یو ایس نیول فورسز کوریا کی سربراہی کرتے ہوئے ہر سطح پر کمانڈ کی۔ وہ دوسری خاتون ہیں جنہیں فور سٹار ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

انہوں نے متعدد ذمہ داریاں ادا کیں، جن میں بحریہ کے ڈسٹرائر کے کمانڈر اور ایئر کرافٹ کیرئیر سٹرائیک گروپ کمانڈر کے طور پر دو مرتبہ کام کرنا شامل ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دفتر