ایمرجنگ ایشیا کپ: انڈیا کو شکست، پاکستان چیمپئین بن گیا

پاکستان اے نے طیب طاہر کی برق رفتار سینچری اور سفیان مقیم کی بہترین بولنگ کی بدولت انڈیا کو 128 رنز سے ہرا دیا۔

23 جولائی، 2023 کو کولمبو میں ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل میں انڈین بلے باز کو آؤٹ کرنے بعد سفیان مقیم کا جشن (پی سی بی/ ٹوئٹر)

پاکستان نے اتوار کو ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف انڈیا کو 128 رنز سے باآسانی ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے طیب طاہر کی شاندار سینچری کی مدد سے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں انڈیا اے کی ٹیم 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی اوپنرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

صائم ایوب 59 اور صاحبزادہ فرحان 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد طیب اور عمیر یوسف نے شراکت داری قائم کی مگر عمیر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، اگلی ہی گیند پر قاسم اکرم صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

طیب نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے چار چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 71 گیندوں پر 108 رنز بنا کر ٹیم کو 352 رنز کا مجموعی سکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کپتان محمد حارث، جو پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں اور پاکستان کے اے ٹیم کے کپتان بھی ہیں، صرف دو رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

مبشر خان نے طیب کا ساتھ دیتے ہوئے 35 رنز بنائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈین اے کی طرف سے راج وردھن ہنگر گیکر اور ریان پراگ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

انڈیا اے کی طرف ابھیشک شرما 61 رنز اور یش دھل 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستانی بولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سفیان مقیم نے 10 اوورز میں 66 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ