کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی 31 جولائی کو پاکستان آئے گی

2023 ورلڈ کپ کا ٹرافی ٹور اب تک کا سب سے بڑا دورہ ہوا جس میں ورلڈ کپ ٹرافی کو 18 ملکوں کے شائقین کے سامنے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

27 جون سے شروع ہونے والے ٹرافی ٹور میں ورلڈ کپ کی ٹرافی 18 ملکوں کا دورہ کرے گی(تصویر: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹوئٹر)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی 31 جولائی سے چار اگست تک پاکستان کے دورے پر لائی جائے گی۔

رواں برس اکتوبر میں انڈیا میں طے شدہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی خلا میں رونمائی کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

انڈین کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی کے ساتھ کیپشن بھی تحریر کیا گیا ہے۔

جے شاہ کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی دنیا سے باہر خلا میں رونمائی کی گئی۔ کسی بھی سپورٹس ایونٹ کی پہلی آفیشل ٹرافی ہے جسے خلا میں بھیجا گیا ہے۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں شاندار لینڈنگ کرنے سے پہل، اس ٹور کا آغاز شاندار انداز میں کیا گیا۔

جس میں کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کو زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلندی پر خلا میں متعارف کرایا گیا۔

ٹرافی کو سٹراٹاسفیرک غبارے سے منسلک کیا گیا اور 4k کیمروں کی مدد سے ٹرافی اور زمین کے ماحول کے شاندار مناظر عکس بند کیے گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی سی سی ورلڈکپ رواں برس اکتوبر میں شیڈول ہے لیکن تاحال ورلڈکپ کے حتمی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث کرکٹ کے مداح ویزوں اور ہوٹل کی بکنگ کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں۔

ٹرافی ٹور 2023 کا ایڈیشن اب تک کا سب سے بڑا دورہ ہو گا جس سے شائقین کو دنیا بھر کے مختلف ممالک اور شہروں میں ٹرافی سے جڑنے کا موقع ملے گا۔

27 جون سے شروع ہونے والی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کویت، بحرین، ملائیشیا، امریکا، نائجیریا، یوگنڈا، فرانس، اٹلی، ریاستہائے متحدہ امریکا اور میزبان ملک انڈیا سمیت دنیا کے 18 ممالک کا سفر کرے گی۔

2019 کے بعد پہلا مکمل ٹرافی ٹور 2023 ایڈیشن دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو جشن کے ماحول کا موقع فراہم کرے گا۔

ٹرافی ٹور:

انڈیا: 27 جون سے 14 جولائی

نیوزی لینڈ: 15 سے 16 جولائی

آسٹریلیا: 17 سے 18 جولائی

پاپوا نیو گنی: 19 سے 21 جولائی

انڈیا: 22 سے 24 جولائی

امریکہ: 25 سے 27 جولائی

ویسٹ انڈیز: 28 سے 30 جولائی

پاکستان: 31 جولائی سے 4 اگست

سری لنکا: 5 سے 6 اگست

بنگلہ دیش: 7 سے 9 اگست

کویت: 10 سے 11 اگست

بحرین: 12 سے 13 اگست

انڈیا: 14 سے 15 اگست

اٹلی: 16 سے 18 اگست

فرانس: 19 سے 20 اگست

انگلینڈ: 21 سے 24 اگست

ملائشیا: 25 سے 26 اگست

یوگینڈا: 27 سے 28 اگست

نائجیریا: 29 سے 30 اگست

جنوبی افریقہ: 31 اگست سے 3 ستمبر

انڈیا: 4 ستمبر سے فائنل تک

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ