میں نے کرکٹ نہیں چھوڑی: افغان کھلاڑی محمد شہزاد

ٹوئٹر پر افغان صحافی سمیع یوسفزائی کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ان کے بارے میں یہ بات پھیلائی جا رہی اور اس میں کوئی سچائی نہیں۔

32 سالہ محمد شہزاد ورلڈ کپ 2019 سے پہلے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں زخمی ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود وہ ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے میچوں میں ٹیم کا حصہ تھے (روئٹرز)

افغان کرکٹر محمد شہزاد نے کہا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ انہوں نے کرکٹ چھوڑ دی ہے اور اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا ہے۔

ٹوئٹر پر افغان صحافی سمیع یوسفزئی کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں محمد شہزاد کا کہنا تھا کہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

کیمرے کو اپنا پاسپورٹ دکھاتے ہوئے شہزاد کہتے ہیں کہ ان کے بارے میں یہ بات پھیلائی جا رہی اور اس میں کوئی سچائی نہیں۔

32 سالہ محمد شہزاد ورلڈ کپ 2019 سے پہلے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں زخمی ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود وہ ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے میچوں میں ٹیم کا حصہ تھے۔ ان دونوں میچوں میں افغان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کرِک انفو کے مطابق، ورلڈ کپ کے دوران ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر محمد شہزاد دلبراشتہ تھے اور افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے افغان کرکٹ بورڈ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہیں فٹ ہونے کے باوجود ٹیم سے نکال دیا گیا۔

تاہم افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو اسد اللہ خان کے مطابق شہزاد کھیلنے کے لیے فٹ نہیں تھے اور ان کے گھٹنے میں زخم تھا۔ ان کے مطابق شہزاد افغان کرکٹ ٹیم کے اہم بلے باز تھے اور انہیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔

افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد شہزاد کا کہنا تھا: ’پریکٹس سیشن کے دوران میں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں کی پریکٹس کی۔ پھر میں نے اپنےساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کھانا کھایا جس کے بعد جب ہم ہوٹل پہنچے تو میں نے فون پر آئی سی سی کی پریس ریلیز دیکھی جس کے مطابق میں ورلڈ کپ سے باہر ہو چکا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محمد شہزاد افغان ٹیم کے سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ وہ 84 میچوں میں 33.66 کی اوسط سے 2727 رنز بنا چکے ہیں۔

کچھ روز قبل ہی افغان کرکٹ بورڈ نے محمد شہزاد کا کنٹریکٹ بھی معطل کر دیا تھا جس کی وجہ شہزاد کی کرکٹ بورڈ سے پیشگی اجازت لیے بغیر بیرون ملک سفر کرنا بتائی گئی تھی۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق بیرون ملک سفر کے لیے ہر کھلاڑی کو بورڈ سے پیشگی اجازت لینی ہوتی ہے جو محمد شہزاد نے نہیں لی تھی۔ بورڈ کے مطابق شہزاد نے اس پالیسی کی متعدد بار خلاف ورزی کی تھی۔

خیال رہے کہ شہزاد پشاور میں مقیم ہیں اور وہیں پریکٹس بھی کرتے رہے ہیں۔

بورڈ کے مطابق شہزاد نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں بھی افغان بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں انضباطی کمیٹی نے طلب بھی کیا تھا۔ بورڈ کے بیان کے مطابق شہزار جولائی کی 20 اور 25 تاریخ کو کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

بورڈ کا اصرار تھا کہ افغانستان کے اندر پریکٹس کے لیے مناسب آلات سے لیس تربیتی سہولتیں دستیاب ہیں لہذا کھلاڑیوں کو اس مقصد کے لیے ملک سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

بورڈ نے گذشتہ برس شہزاد کو واپس افغانستان میں مستقل طور پر رہائش اختیار کرنے  کے لیے کہا تھا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کا کنٹریکٹ معطل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

افغانستان کی  کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی پشاور میں ہی پلے بڑھے ہیں۔ محمد شہزاد نے شادی بھی پشاور ہی میں کر رکھی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل