سونی اور ہونڈا کی کار جو ’پہیوں پر کمپیوٹر‘ ہے

افیلا نامی اس الیکٹرک گاڑی میں چہرہ شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔

سونی ہونڈا موبلٹی کی افیلا پروٹو ٹائپ لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو 2023 کے دوران (پیٹرک ٹی فالن/ اے ایف پی)

سونی اور ہونڈا مل کر ایک نئی قسم کی الیکٹرک کار بنانے میں مصروف ہیں جسے ’افیلا‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یاہو نیوز کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا کمپنی ایکسیوس کا کہنا ہے کہ افیلا پروٹوٹائپ ایک خوبصورت الیکٹرک کار ہے۔ یہ کار ’پہیوں پر کمپیوٹر‘ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت، آگمنٹڈ ریئلٹی اور ورچوئل ریئلٹی اس کے نظام کے حصہ ہیں۔

الیکٹرک اور ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کاروں کی تیاری مستقبل کا اہم حصہ ہے جس کے لیے ہر گاڑی میں صحیح سافٹ ویئر کا استعمال اہم ترین ہے۔

افیلا بہت سی دلچسپ خصوصیات سے مزین ہے مثال کے طور پر ٹچ سکرین ڈیش بورڈ جس کی بدولت کار کی چوڑائی بڑھ جاتی ہے۔ پوری سکرین پر فلم دیکھنے کا مزا، ریموٹ کنٹرول کے ساتھ پلے سٹیشن فائیو، موسیقی اور نیوی گیشن کی سہولت۔

اس کار میں چہرے کو شناخت کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے جو نئی الیکٹرک گاڑیوں میں عام بات ہے۔ فرنٹ گرل پرلگی سکرینیں  موسم کا حال چارجنگ سٹیٹس اور کھیل کے کسی مقابلے کے سکور کے بارے میں بتا سکتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

افیلا واحد کار برانڈ نہیں ہے جو اس قسم کی ٹکنالوجیز کا استعمال کر رہا ہے۔ پرتعیش کاریں بنانے والی کمپنی ’جینیسس‘ کا کہنا ہے کہ اس کی جی وی 60 سپورٹس یوٹیلٹی وہیکل (ایس یو وی) جدید ترین بائیومیٹرک ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔

ٹیکنالوجی نیوز اینڈ میڈیا نیٹ ورک دا ورج کے مطابق سونی ہونڈا موبیلٹی کے سی ای او یاسوہید میزونو کے بقول: ’افیلا انٹرایکٹیو تعلق کے ہمارے تصور کی نمائندگی کرتی ہے جہاں لوگ انٹرایکٹیو نقل و حرکت کے احساس کو محسوس کرتے ہیں اور جہاں نقل و حرکت سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں اور معاشرے کا پتہ لگاسکتی ہے اور انہیں سمجھ سکتی ہے۔‘

افیلا کی تیاری کے لیے سونی ہونڈا موبیلٹی کے نام سے شروع کیے گئے منصوبے کے تحت 2025 میں کار کی بکنگ شروع ہو  جائے گی اور شیڈول کے مطابق امریکہ میں 2026 سے ڈلیوری کا آغاز کر دیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی