خواتین فٹ بال ورلڈ کپ: سپین سویڈن کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے میچ کی خاص بات یہ تھی کہ دونوں ٹیموں کے تینوں گول میچ کے اختتام سے صرف نو منٹ پہلے ہوئے۔

15 اگست 2023 کو آک لینڈ میں سویڈن اور سپین کے درمیان میچ میں سپین کی کھلاڑی ماریونا اور سویڈن کی مڈ فیلڈر جوہانا کے درمیان گیند پر کشمکش (اے ایف پی)

سپین نے خواتین کے فٹ بال ورلڈ کپ سیمی فائنل میں سویڈن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

منگل کو نیوزی لینڈ کے آک ینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ کی خاص بات یہ تھی کہ دونوں ٹیموں کے تینوں گول میچ کے اختتام سے محض نو منٹ پہلے ہوئے۔

سپین کی جانب سے پہلا گول سیلما پیرالویلو نے میچ کے 85 ویں منٹ کیا جس کے محض چند سیکنڈز بعد سویڈش کھلاڑی ریبیکا نے گول داغ کر میچ کو ایک ایک سے برابر کر دیا۔

میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم تو اضافی وقت میں ہسپانوی اولگا کارمون نے ایک شاندار گول کے ذریعے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

سپین کا مقابلہ اب انگلینڈ یا آسٹریلیا میں سے کسی بھی ٹیم سے ہو گا جن کے درمیان کل دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

کل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میں بھی کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ سڈنی کے سٹیڈیم آسٹریلیا میں ہونے والے مقابلے میں دونوں ہی ٹیموں کا پلڑا برابر دکھائی دیتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے کوچ ٹونی گسٹاوسن کا کہنا ہے کہ بدھ کو ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جب وہ انگلینڈ سے ٹکرائیں گے تو خود اعتمادی اور بڑے پیمانے پر ہوم گراؤنڈ پر شائقین کی حمایت سے فرق پڑ سکتا ہے۔

میزبان ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کر چکے ہیں اور رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے اور بھی آگے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔

گسٹاوسن نے کہا کہ ’اگر آپ درجہ بندی پر نظر ڈالیں تو انگلینڈ اس سیمی فائنل کے لیے فیورٹ ہیں جیسا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ ان کے کھلاڑی پوری دنیا کی ٹاپ لیگز میں ٹاپ کلبوں میں کھیلتی ہیں۔‘

ان کے بقول: اگر آپ ان سب چیزوں اور وسائل کو مالی طور پر دیکھیں تو ظاہر ہے کہ وہ اس کھیل کے فیورٹس ہیں۔ لیکن اگر ایک چیز ہمارے پاس ہے اور وہ شائقین کی حمایت ہے۔ یہ کل کے میچ پر بڑا فرق ڈال سکتی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل