نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز میں کئی ستارے چمکنے کو تیار

’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نامی اس شو میں فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ صنم سعید، احد رضا میر اور حمزہ علی عباسی بھی نظر آئیں گے۔

شو کے تمام فنکار پاکستان، انڈیا اور دیگر ممالک میں انتہائی مقبول ہیں جن کے گذشتہ ڈراموں نے انڈیا سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی تھی (تصاویر بشکریہ: انسٹاگرام/فواد خان/ماہرہ خان/صنم سعید/احد رضا میر)

سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز کا اعلان کیا ہے جس میں ملک کے متعدد سٹارز کام کر رہے ہیں۔

یہ شو اردو زبان کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول پر مبنی ہے اور جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے اردو سمجھنے والے ناظرین اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

امریکی میگزین ’ورائٹی‘ کے مطابق ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نامی اس شو میں فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ صنم سعید، احد رضا میر اور حمزہ علی عباسی بھی نظر آئیں گے۔

میگزین کے مطابق یہ سیریز فرحت اشتیاق کے 2013 کے اسی نام کے اردو زبان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول سے ماخوذ ہے۔

اس ناول کی کہانی ہارورڈ کے قانون کے طالب علم سکندر کے گرد گھومتی ہے جن کی زندگی ایک واقعے سے پوری طرح تبدیل ہو جاتی ہے۔

میگزین کے مطابق شو کی شوٹنگ اٹلی، برطانیہ اور پاکستان میں کی جا رہی ہے تاہم سٹریمنگ پلیٹ فارم نے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شو کے تمام فنکار پاکستان، انڈیا اور دیگر ممالک میں انتہائی مقبول ہیں جن کے گذشتہ ڈراموں نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی تھی۔

شو کی کاسٹ میں بلال اشرف، مایا علی، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، خوشحال خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا اور ثمینہ احمد جیسے اداکار بھی شامل ہیں۔

فرحت اشتیاق اس سے قبل ’ہمسفر‘، ’میرے ہمدم میرے دوست‘، ’دیارِ دل‘، ’بن روئے‘ اور ’یقین کا سفر‘ سمیت کئی سپر ہٹ ڈرامے تحریر کر چکی ہیں۔

فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی پاکستان کی سب سے کامیاب فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا بھی حصہ تھے۔

نیٹ فلکس کا یہ شو مومنہ دورید فلمز کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے اور یہ پروڈکشن ہاؤس اس سے قبل بھی پاکستان کی چند کامیاب ترین فلمیں اور ڈرامے تخلیق کر چکا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن