پاکستان بحریہ کا کہنا ہے کہ پیر کو گوادر میں اس کے ایک ہیلی کاپٹر کو تربیتی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افسران اور ایک اہلکار کی موت واقع ہو گئی ہے۔
ترجمان پاکستان بحریہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
بیان کے مطابق پاکستان بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے گوادر میں نیوی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔