میکسیکو میں پولیس نے لوگوں کو ڈرانے والی ایک ’شیطانی گڑیا‘ چکی کو ہتھکڑیاں پہنا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کر دیا جہاں اس نارنجی بالوں والی ڈراؤنی گڑیا کے مگ شاٹ یعنی بطور ملزم تصویر بھی لی گئی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گرفتاری کے وقت گڑیا کے کپڑوں میں ایک چاقو بھی چھپا ہوا تھا۔
یہ عجیب و غریب واقعہ شمالی میکسیکو کے ایک قصبے میں رواں ہفتے کے آغاز میں پیش آیا، جب گڑیا اور اس کے مالک کو حوالات میں بند کیا گیا۔
یہ عجیب و غریب واقعہ شمالی میکسیکو کے ایک قصبے میں رواں ہفتے کے آغاز پر پیش آیا جب گڑیا اور اس کے مالک کو حوالات میں بند کیا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص جس کی شناخت میکسیکو کے قانون کے تحت صرف کارلوس ’این‘ کے نام سے کی گئی ہے، مبینہ طور پر لوگوں کو ڈرانے اور پیسوں کا مطالبہ کرنے کے لیے اپنی اس ’شیطانی گڑیا‘ کا استعمال کرتا تھا۔
گڑیا اور اس کے مالک دونوں پر امن و امان میں خلل ڈالنے اور دوسروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو میں کوہویلا ریاست کے قصبے مونکلووا میں ایک پولیس افسر کو چکی کے لباس سے برآمد ہونے والے چاقو کے ساتھ ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
میکسیکن میڈیا نے رپورٹ کیا کہ گڑیا کو ہتھکڑی پہنانے والے افسر کی بعد میں اپنے کام کو سنجیدگی سے نہ لینے پر سرزنش بھی کی گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق اگرچہ کارلوس ’این‘ کو بعد میں رہا کر دیا، تاہم گڑیا کے بارے میں معلوم نہیں ہے کہ اسے کہاں رکھا گیا ہے۔