پاکستانی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر انڈیا پہنچ گئے: پی سی بی

پی سی بی کے میڈیا مینیجر احسن افتخار نے بتایا کہ ’مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کے ڈایریکٹر ہیں اور انہوں نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر یکم اکتوبر 2023 کو انڈین حیدرآباد پہنچ گئے ہیں (پاکستان کرکٹ بورڈ)

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 شروع ہونے سے صرف چند دن قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی اتوار کو انڈیا میں مردوں کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ جا ملے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کی نامہ نگار ندا حسین کو پی سی بی کے میڈیا مینیجر احسن افتخار نے بتایا کہ ’مکی آرتھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈایریکٹر ہیں اور انہوں نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔‘

مکی آرتھر کو رواں سال اپریل میں پی سی بی کی جانب سے ٹیم ڈائریکٹر بنایا گیا تھا اور ڈربی شائر کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے وہ محدود حیثیت میں سکواڈ کو دستیاب ہیں۔

جنوبی افریقہ سے ساتھ تعلق رکھنے والے ٹیم ڈائریکٹر جولائی میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کے ساتھ موجود نہیں تھے اور اگست میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی سیریز کے دوران بھی دستیاب نہیں تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ میں مکی آرتھر صرف ایک میچ کے لیے ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔

کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم پانچ اکتوبر سے شروع ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 25 ستمبر کو انڈیا پہنچ گئی تھی۔

پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا باقاعدہ سفر چھ  اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ کھل کر شروع کرے گا جس کے بعد 10 اکتوبر کو سری لنکا اور پھر 14 اکتوبر کو انڈیا سے مقابلہ ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا ایک وارم اپ میچ کھیل چکا ہے جس میں اسے شکست ہوئی تھی۔ پاکستان اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ تین اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک پاکستان کے ہیڈ کوچ رہے، اس دوران گرین شرٹس نے 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا اور بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی نمبر ون بنی۔

تاہم مکی آرتھر کی موجودگی میں پاکستان کی کارکردگی ٹیسٹ کرکٹ میں متاثر نہیں تھی اور 2019 کے ورلڈ کپ سے لیگ مرحلے میں باہر ہونے کی وجہ سے ان کی جگہ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنا دیا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ