نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے ہفتے کو بتایا کہ موسلا دھار بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ہنگامی ٹیموں نے جمعہ کو 28 افراد کو بچایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں سب سے پہلے ان امدادی کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے سب سے پہلے رد عمل دیا، جن میں ہماری سوئفٹ واٹر ٹیمیں بھی شامل ہیں جنہوں نے گذشتہ روز وادی ہڈسن اور لانگ آئی لینڈ میں نیویارک کے شہریوں کو بچانے کے لیے 28 امدادی کارروائیاں کیں۔ اور ہماری ریاست کو متحرک رکھنے کے لیے ہزاروں افراد کا عملہ بھی تیار ہے۔
نیو یارک کی گورنر نے ہفتے کی صبح نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ مشکل حالات میں کارکنوں کی محنت کوششوں کی بدولت میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کی سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’نیویارک کے کچھ لوگوں نے اپنی پوری زندگی میں ایسا نہیں دیکھا، جس کا تجربہ ہمیں کل ہوا۔ یہ واقعہ تاریخی تھا، کچھ علاقوں میں ریکارڈ توڑ دینے والا تھا، اور یہ جے ایف کے جیسی جگہ پر ایک دن میں ریکارڈ کی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ بارش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اور ریکارڈ اب بھی بن رہا ہے۔ ہم اب بھی نگرانی کر رہے ہیں، بارش اب بھی ہو رہی ہے اور کچھ جگہوں پر یہ 70 سالوں میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہوگی۔‘
جمعے کے اختتام سے قبل نیشنل ویدر سروس نے پہلے ہی جے ایف کے ہوائی اڈے، سینٹرل پارک، لاگارڈیا ہوائی اڈے اور برج پورٹ ہوائی اڈے پر ریکارڈ بارش کی اطلاع دی تھی۔
Union labor keeps New York running every day no matter the challenge! I’m especially grateful to the first responders and state and local government employees for getting us through this historic rainfall. pic.twitter.com/ckkXO2dK8Q
— Governor Kathy Hochul (@GovKathyHochul) September 30, 2023
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گورنر ہوچل نے کہا: ’ایسی بارش کا کبھی تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا اور اسے ’صدی میں ایک بار آنے والا طوفان‘ کہا جاتا تھا۔ لیکن دو سال قبل حلف اٹھانے کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب میں نے ’صدی میں ایک بار آنے والا طوفان‘ دیکھا ہے۔ اس میں حالیہ موسم گرما میں وادی ہڈسن میں تاریخی سیلاب بھی شامل ہے، جسے ہزار سالہ سیلاب کا واقعہ سمجھا جاتا تھا، یقینا، ہم جانتے ہیں کہ یہ آب و ہوا کی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔
ہمیں چاہیے کہ بدقسمتی سے مئے معمول کے طور پر کرنی چاہیے۔ یہ ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ تیار کرتا ہے اور اور اس کا تقاضا ہے کہ اگر ہم اگلے طوفان کے لیے تیار نہیں ہیں تو ہم ان خوفناک اثرات کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔‘
گورنر نے جمعے کو بارشوں کے پیش نظر ہنگامی حالت کا اعلان کیا جبکہ نیو یارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز کے ساتھ مل کر رہائشیوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔
انہوں نے ہفتے کو اپنی کانفرنس کے دوران اپنے ساتھی ریاستی عہدیداروں کے ساتھ اس اعلان پر توجہ دینے کے لیے نیویارک کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے ایمرجنسی رسپانڈرز، ہماری سوئفٹ واٹر ٹیمیں، آپ انہیں بحران شروع ہونے کے بعد کسی علاقے میں نہیں بلاتے۔ آپ کو انہیں پہلے ہی تعینات کرنا چاہیے، اور ہم نے بالکل ایسا ہی کیا۔‘
گورنر ہوچل نے ہفتہ کو بتایا کہ حکام جمعہ سے ہونے والے نقصانات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اخراجات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔
گورنر نے کہا کہ ’میں نے کل وائٹ ہاؤس سے بات کی اور میں نے اکثریتی رہنما (سینیٹرچک) شومر سے بات کی، جنہوں نے فوری طور پر مجھ سے رابطہ کیا۔ ضرورت پڑنے پر وہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہنگامی اور آفت کے اعلان کے لیے تیار ہیں۔ تین کروڑ ڈالر کا نقصان ... اس کا حساب لگانے میں ہمیں کئی ہفتے لگیں گے۔‘
نیو یارک کے میئر ایڈمز کے ترجمان نے ہفتے کو دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ ’ہم نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔‘
© The Independent