سپین: نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 13 اموات

اتوار کو علی الصبح ملک کے جنوب مشرقی شہر مرسیا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے کے بعد حکام اب بھی لاپتہ افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

یہ تصویر یکم اکتوبر 2023 کو 112 ایمرجنسی سروسز آف مرسیا نے جاری کی ہے جس میں ایک فائرفائٹر کو ٹیٹر نائٹ کلب کے قریب دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی/ مرسیا 112 ایمرجنسی سروسز)

سپین کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جان سے گئے۔ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مقامی اطلاعات کے مطابق اتوار کو علی الصبح ملک کے جنوب مشرقی شہر مرسیا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے کے بعد حکام اب بھی لاپتہ افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

اتالیاس نائٹ کلب میں آگ لگنے کے بعد دھواں بھر گیا جس میں سانس لینے والے مزید چار افراد زخمی ہو گئے۔ کلب کے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ تین مختلف حصوں پر ہے جنہیں گولڈن، ٹیٹر اور فونڈا کہتے ہیں۔

کلب کے باہر موجود نوجوان ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے۔ وہ معلومات کا انتظار کرتے ہوئے پریشان دکھائی دیے۔ سپین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ لگنے کے وقت کلب میں سالگرہ کی کئی تقریبات ہو رہی تھیں۔

آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والے شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’میرا خیال ہے کہ الارم بجنے سے 30 سیکنڈ سے ایک منٹ پہلے ہم باہر نکل گئے اور تمام روشنیاں بند ہو گئیں (اور) چیخیں سنائی دیں کہ آگ لگ گئی ہے۔ (میرے) خاندان کے پانچ لوگ اور دو دوست لاپتہ ہیں۔‘

سپین کی نیشنل پولیس کے افسر ڈیاگو سیرل نے صحافیوں کو بتایا کہ اموات فونڈا میں ہوئیں جہاں آگ لگنے سے سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ جس میں چھت گرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھت گر جانے کی وجہ سے متاثرین کا پتہ لگانا مشکل ہو رہا ہے اور لاشوں کی شناخت میں وقت لگے گا۔ ایمرجنسی سروسز نے ہلاکتوں کی تعداد 13 بتائی ہے جو دن بھر سے مسلسل بڑھتی رہی۔

مرسیا کے میئر جوز بلستا نے نائٹ کلب میں ہونے والی اموات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ مرسیا کے سٹی ہال کے باہر پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔

سپین کے ٹی وی چینل ’24 آور‘ سے بات کرتے ہوئے بلستا نے کہا: ’ہم تباہ ہو گئے اور امدادی کارکن اب بھی لاپتہ ہونے والے متعدد افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔‘

آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سیرل نے کہا کہ ابھی تک یہ پتہ لگانا مشکل ہے کہ آگ کہاں سے شروع ہوئی۔ ٹیٹر نائٹ کلب کی ترجمان ماریا دولوریس البیلن نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ قریبی کلب لا فونڈا میں لگی اور اس سے ملحق دو کلبوں تک پھیل گئی۔

مرسیا کی فائر سروس کی جانب سے جاری کی گئی فوٹیج میں فائر فائٹرز نائٹ کلب کے اندر آگ پر قابو پانے کے لیے کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ نے چھت کا کچھ حصہ تباہ کر دیا۔

مرسیا کی فائر اینڈ ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ 40 فائر فائٹرز اور آگ بجھانے والی 12 گاڑیاں (برطانوی وقت) کے مطابق صبح چھ بجے کے بعد موقعے پر موجود تھیں۔

بلستا نے ٹیلی ویژن چینل 24 آور کو بتایا کہ آگ صبح چھ بجے کے قریب شروع ہوئی اور اب اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ