گوادرمیں آف روڈ ریلی، خواتین اور عالمی ریسرز بھی شامل

اس ریس میں 80  مقامی بائیک ریسرز شامل ہیں۔ بائیکس کا ٹریک 25 کلومیٹر پر مشتمل ہے جو ریت کے ٹیلوں اور ناہموار سطح سے گزرتا ہوا ایک چیلنجنگ ٹریک ہے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں آف روڈ ریلی کا آغاز کر دیا گیا جس کے پہلے مرحلے میں موٹر بائیک ریس اور دوسرے مرحلے میں کار کے مقابلے ہوں گے۔

گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی پریس ریلیز کے مطابق مہمان خصوصی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی نے کرتے ہوئے ریس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقعے پر چئیرمن جی پی اے پسند کا بلیدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’گوادر نہ صرف معاشی اور سٹرٹیجک لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہ خطہ قدرتی طور پر خوبصورت اور ثقافتی و سیاحتی لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔‘

پی آر آو جی ڈی اے حفیظ اللہ کے مطابق اس ریس میں 80  مقامی بائیک ریسر شامل ہیں۔ بائیکس کا ٹریک 25 کلومیٹر پر مشتمل ہے جو کہ ریت کے ٹیلوں اور ناہموار سطح سے گزرتا ہوا ایک چیلنجنگ ٹریک ہے۔

22  اکتوبر کو اختتامی موٹر کار ریس ہو گی جس میں انٹرنیشنل اور خواتین ریسرز بھی شامل ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق ریس کے دوسرے مرحلے میں کل کار شو اور رجسٹریشن کا عمل ہو گا جس کے اگلے روز  کوالیفائنگ راؤنڈ ہو گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا