نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی مستعفی: ترجمان وزارت داخلہ

وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں تصدیق کی کہ وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے استعفیٰ دے دی ہے۔

وفاقی نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی 20 ستمبر، 2023 کو ہنگو اور بلوچستان میں شدت پسندوں کے حملوں کی مذمت کر رہے ہیں (سرفراز بگٹی/ ایکس)

ترجمان وفاقی وزارت داخلہ قادر ٹوانہ نے بتایا ہے کہ نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ سرفراز بگٹی نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی غرض سے استعفی دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’سرفراز بگٹی نے کسی اختلاف کے باعث استعفیٰ نہیں دیا بلکہ یہ پہلے سے طے شدہ تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیرداخلہ نے استعفیٰ 13 دسمبر کو نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو پیش کر دیا تھا۔

نگران وزیر اعظم نے سرفراز بگٹی کے استعفے کی منظوری جمعے کو دی۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سرفراز بگٹی نے اس سال 17 اگست کو نگران وفاقی وزیر داخلہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست