امریکہ: ماں نے انتقام میں دو بیٹوں کے قتل کا اعتراف کر لیا

ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے مطابق خاتون نے اپنے بیٹوں نو سالہ نیلسن ٹینی اور 13 سالہ جیفری ٹینی کو دو مئی 2022 کو ان کے بیڈروم میں گولی مارنے کا اعتراف کیا۔

40 سالہ ٹرن وِن نے 20 دسمبر کو قتل عمد کے دو جرائم کا اعتراف کیا (بکس کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس ویب سائٹ)

امریکی ریاست پنسلوینیا کی رہائشی خاتون نے اپنے دو بیٹوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

40 سالہ ٹرن وِن نے 20 دسمبر کو قتل عمد کے دو جرائم کا اعتراف کیا۔

بکس کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے مطابق خاتون نے اپنے بیٹوں نو سالہ نیلسن ٹینی اور 13 سالہ جیفری ٹینی کو دو مئی 2022 کو ان کے بیڈروم میں گولی مارنے کا اعتراف کیا۔

گولیاں لگنے کے چار دن بعد بچوں کی ہسپتال میں موت واقع ہو گئی۔

سراغ رسانوں کے علم میں آیا کہ خاتون نے ایک ہفتہ پہلے بیٹوں کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے لکھا ہے کہ ماں نے 25 اپریل 2022 کو ہاتھ سے لکھا ہوا وصیت نامہ چھوڑا جس میں اسے وصول کرنے والے کو ہدایت کی گئی کہ ان کی اور ان کے بیٹوں کی باقیات کا کیا کرنا ہے۔

ڈی اے کے دفتر نے بتایا کہ سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ خاتون نے اپنے پڑوسی اور سابق شوہر کے بھتیجے جیانی میلچیونڈو پر پستول تان رکھا ہے۔ اگرچہ انہوں نے پڑوسی کو گولی مارنے کی کوشش کی لیکن گولی نہیں چلی جس سے پڑوسی کو خاتون کو غیر مسلح کرنے کا موقع مل گیا۔

پڑوسیوں کی خالہ نے گواہی دی کہ ’میں ہر وقت خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ گولی نہیں چلی۔‘

ون کو پیرول کے امکان کے بغیر دو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فرسٹ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی جین شورن کا کہنا تھا کہ ’یہ واضح ہے کہ ہمارے شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مدعا علیہہ اتنی بری تھیں کہ انہوں نے یہ منصوبے بنائے تھے۔‘

انہوں نے تحریر لکھی جس میں بتایا گیا کہ وہ کیا کرنے جا رہی ہیں اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ دوسروں اور ان لوگوں سے مسلسل نفرت کرتی ہیں جن پر انہوں نے الزام لگایا۔‘

ڈی اے کے دفتر کا کہنا ہے کہ ون کو رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا۔ انہیں جان لیوا فائرنگ کے ایک دن بعد تین مئی 2022 کو رہائش گاہ خالی کرنی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد خاتون ’منشیات حاصل کرنے کے لیے جنہیں استعمال کرتے ہوئے اپنی جان لینے کی کوشش کی۔‘ نیو جرسی فرار ہو گئیں۔

شورن نے کہا کہ ون نے اپنی دوسری تحریروں میں ’شدید غصے‘ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دوسروں پر الزام لگایا کہ ان کی وجہ سے ان کی زندگی میں مسائل ہیں جن میں آنے والے دنوں میں رہائش گاہ سے بے دخلی بھی شامل ہے۔


مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ