دشمن ’کمزوریوں کے ذریعے دراڑیں ڈالنے‘ پر تلے ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرکے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں اور ہمیں مضبوط، پرعزم قوم کے طور پر ابھرنےکے لیے متحد اور یکجان ہونا ہو گا۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر 25 دسمبر 2023 کو راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں انتظامیہ اور مسیحی برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں (آئی ایس پی آر)

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں، لیکن ہمیں ایک پرعزم اور مضبوط قوم کی حیثیت سے ابھرنے کے لیے متحد رہنا ہو گا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے لیے راولپنڈی میں کرائسٹ چرچ کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس تقریبات میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چرچ انتظامیہ نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا اور تہوار میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کے دوران مذہبی برادری کے لیے احترام کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا: ’اسلام ہمیں محبت اور دوستی کا سبق سکھاتا ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آرمی چیف نے قومی مسائل کے بارے میں درست انداز فکر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے بیان بازی اور پروپیگنڈے کی بجائے قومی مسائل کے بارے میں درست نقطہ نظر، سچائی اور علم پر مبنی رائے رکھنے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ’پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ہمیں ایک پرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر اٹھنے کے لیے متحد اور متحد ہونا پڑے گا۔‘

جنرل عاصم منیر نے متحد و ترقی پسند پاکستان کے لیے قائد کے حقیقی وژن پر عمل کرنے اور معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر بھی زور دیا۔

اس موقعے پر آرمی چیف نے قائداعظم کے147 ویں یوم پیدائش پر اُن کے عظیم وژن اور قیادت کو شاندار خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان