ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کوئی ٹیم آسان نہیں: پاکستان کے انڈر19 کپتان

پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کے لیے کپتانی کرنا ایک اعزاز ہے، جو غلطیاں ہم نے کی ہیں ان سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔‘

پاکستان کی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بیگ ہفتے کو جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل نیوز کانفرنس کر رہے ہیں (پی سی بی ایکس سکرین گریب)

پاکستان کی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں کوئی ٹیم آسان نہیں لیکن ٹرافی جیت کر آنا ان کا مشن ہے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے ہفتے کو جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے عالمی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا ہدف ہے ورلڈ کپ جیت کر آئیں، سب ٹیمیں ہی مضبوط ہیں، ہم کسی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، ہم پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’محمد یوسف سے ہم لوگ بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ چیزوں میں بہتری آرہی ہے۔‘

سعد بیگ نے مزید کہا کہ راشد لطیف بطور وکٹ کیپر اور بابراعظم پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کے لیے کپتانی کرنا ایک اعزاز ہے، ہم سب کھلاڑی ایک ہو کر میدان میں اتریں گے، سب کھلاڑیوں سے اچھے کی امید ہے، جو غلطیاں ہم نے کی ہیں ان سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔‘

کپتان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ ’کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش ہو گی، پہلے بھی بھارت کے ساتھ میچ کو دوسرے میچز کی طرح ہی کھیلا تھا، پریشر کے بغیر میدان میں اتریں گے، میں اپنے تمام کھلاڑیوں سے اچھے کھیل کی امید کرتا ہوں۔

سعد بیگ نے کہا کہ ’ہماری ٹیم متوازن ہے اور اس نے فیلڈنگ میں بہت محنت کی ہے، تینوں شعبوں میں ہم مضبوط ہیں، کوشش ہو گی کہ ورلڈکپ جیتیں اور قوم کو خوشیاں دیں۔‘

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ