ادارہ ’مکمل فعال‘، کام میں کوئی رکاوٹ نہیں: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے میڈیا پر سیکریٹری عمر حامد کے استعفی دینے کی قیاس آرئیوں پر ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ادارے کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان 2023 میں اسلام آباد کی ایک تقریب کے دوران (عمر حمید خان، ایکس)

الیکشن کمیشن نے اتوار کو کہا کہ وہ ’مکمل طور پر فعال‘ ہے اور اس کے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ یا رخنہ نہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے آج ایک پریس ریلیز میں واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کے سیکریٹری عمر حامد خان کی طبیعت پچھلے کچھ دنوں سے خراب تھی اور وہ ماضی میں بھی طبی بنیادوں پر آرام کر چکے ہیں۔

بیان کے مطابق عمر حامد ایک ذہین اور محنتی افسر ہیں اور وہ بہت اچھے طریقے سے کمیشن کا کام کر رہے ہیں۔ ’اب بھی اگر ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

الیکشن کمیشن کا بیان اس وقت سامنے آیا جب میڈیا پر قیاس آرئیاں ہوئیں کہ عمر حامد نے بیمار ہونے کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے، جس سے آٹھ فروری کو الیکشن کے وقت پر ہونے سے متعلق سوال کھڑے ہو سکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے حتی کہ تعطیلات کے دنوں میں بھی اس کے دفاتر کام کر رہے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمر حامد کی غیر موجودگی میں کمیشن کے دونوں سپیشل سیکریٹری احسن طریقے سے کمیشن کے کام کو چلا رہے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان