دنیا کی طاقت ور ترین افواج میں پاکستان کا نواں نمبر

ترکی اس فہرست میں پاکستان سے اوپر رینک کرتے ہوئے آٹھویں نمبر پر ہے اور پاکستانی افواج کو دنیا میں طاقت کے لحاظ سے نواں نمبر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں 23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان کے سلسلے میں ہونے والی پریڈ میں پاکستانی فوجی اہلکاروں کو ٹینک اور فوجی گاڑیوں کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے (فائل فوٹو اے ایف پی)

گلوبل فائر پاور نے 2024 کی دنیا کی طاقت ور ترین افواج کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں امریکی افواج کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستانی افواج ساتویں سے نویں نمبر پر آگئی ہیں۔

گلوبل فائر پاور کے مطابق انہوں نے اس فہرست میں 145 ممالک کی افواج کی 60 سے زائد عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے درجہ بندی کی ہے، جس میں فوجیوں کی تعداد، فوجی ساز و سامان، مالی استحکام، جغرافیائی محل وقوع اور دستیاب وسائل شامل ہیں۔

اس فہرست کے مطابق ٹاپ ٹین ممالک جن کی افواج دنیا میں سب سے زیادہ طاقت رکھتی ہیں ان میں امریکہ پہلے، روس دوسرے جبکہ چین کا طاقت ور ترین افواج ہونے میں تیسرا نمبر ہے۔ انڈیا کو اس فہرست میں چوتھا نمبر دیا گیا ہے۔

ترکی اس فہرست میں پاکستان سے اوپر رینک کرتے ہوئے آٹھویں نمبر پر ہے اور پاکستانی افواج کو دنیا میں طاقت کے لحاظ سے نواں نمبر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

2011 سے 2024 تک اس فہرست میں امریکہ، روس، چین اور انڈیا ہی دنیا کی سب سے زیادہ طاقت ور افواج رہی ہیں جبکہ پاکستان نے 2005 میں اس فہرست میں انڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھا نمبر حاصل کیا تھا لیکن اس کے بعد ٹاپ ٹین سے ہی باہر ہو گیا، اور 2021 میں پاکستان نے ایک بار پھر ٹاپ ٹین میں واپس جگہ بنائی اور 10واں رینک حاصل کیا۔

گلوبل فائر پاور طاقت ور ترین افواج کی اس فہرست میں ایران کا نمبر 14واں ہے جبکہ اسرائیل کو 17ویں پوزیشن پر رینک کیا گیا ہے۔

گلوبل فائر پاور کی جاری کردہ رپورٹ میں دفاعی بجٹ کی مناسبت سے بھی ممالک کی رینکنگ جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستان 47ویں نمبر پر ہے۔

ٹاپ فائیو ممالک میں ایک سال میں سب سے زیادہ دفاع پر خرچ کرنے والا ملک امریکہ ہے جو اس فہرست میں سب ممالک سے کہیں آگے ہے، جبکہ دوسرے پر چین، تیسرے پر روس، چوتھے پر انڈیا اور سعودی عرب کا اس میں پانچواں نمبر ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا