شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کرلی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کر لی، جس کی تصدیق دونوں نے ہفتے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس  پر تصاویر شیئر کر کے کی۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنی شادی کی تصاویر 20 جنوری 2024 کو انسٹاگرام پر شیئر کیں (ثنا جاوید انسٹاگرام اکاؤنٹ)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کر لی، جس کی تصدیق دونوں نے ہفتے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر شیئر کر کے کی۔

شعیب ملک نے ثنا کے ساتھ تصاویرشیئر کرتے ہوئے ’الحمد اللہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآن کی یہ آیت لکھی: ’ہم نے تمہیں جوڑوں میں خلق کیا۔‘

اس پوسٹ کے ساتھ ہی ثنا نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کر کے ثنا شعیب ملک لکھ لیا ہے۔

شعیب ملک کی انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں شادی ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے جب کہ پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کی شادی 2020 میں عمیر جسوال سے ہوئی تھی۔

دونوں سلیبریٹیز کی اپنے اپنے پارٹنرز کے ساتھ علیحدگی کی خبریں کئی ماہ سے زیر گردش تھیں، تاہم دونوں کی ہی طرف سے اس کی ابھی تک کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شعیب ملک کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو روز قبل انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں ایک عبارت شیئر کی تھی، جس نے پاکستانی سمیت انڈین میڈیا کی توجہ بھی حاصل کی تھی،

ثانیہ مرزا نے لکھا تھا: ’شادی مشکل ہے، طلاق مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔ زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہو گی، یہ ہمیشہ مشکل ہوگی، لیکن ہمیں اپنے مشکل کا سمجھداری سے انتخاب کرنا ہے۔‘

شعیب ملک اور ثنا جاوید کے ساتھی اداکاروں اور شوبز کی دیرگ شخصیات نے زندگی کی نئی شروعات پر جوڑے کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’میں اپنی دوست اور شعیب بھائی دونوں کے لیے بہت خوش ہوں۔‘

ماڈل نادیہ حسین، مہرین سید، اداکار اعجاز اسلم اور سماجی کارکن منیبہ مزاری نے بھی دونوں کو نئی زندگی شروع کرنے پر مبارکباد اور دعائیں دیں۔

اس اچانک خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے، جس کا اظہار وہ اپنے کمنٹس کے ذریعے کر رہے ہیں۔ 

ذوہیر نامی صارف نے ایکس پر لکھا: ’لوگوں کی پہلی شادی نہیں ہو رہی، آپ کی کیسے دوسری ہو گئی۔ لوگ غم سے بہت نڈھال ہیں۔‘

ثاقب جمیل نے انسٹاگرام پر اپنے تبصرے میں لکھا: ’یہ کہانی 200 اقساط کے ٹی وی شو کی مستحق ہے، جسے ’ثانیہ سے ثنا کا سفر‘ کہا جائے۔‘

اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ 2024 کی حیران کن خبروں کا سلسلہ شروع ہوا چاہتا ہے۔


 

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ