50 برس سے زائد عمر کی 50 کامیاب خواتین

فوربس نے ’50 اوور 50‘ کی فہرست جاری کی ہے، جس میں 50 سال سے زائد عمر کی بہترین مستقبل کی راہ پر گامزن خواتین کے نام شامل ہیں۔

چینی اداکارہ لیزا لو چھ مئی 2023 کو لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے میوزک سینٹر میں دوسرے سالانہ گولڈ گالا میں شرکت کے لیے (مائیکل ٹران/ اے ایف پی)

معروف کاروباری جریدے فوربس نے ’50 اوور 50‘ کی فہرست جاری کی ہے، جس میں 50 سال سے زائد عمر کی بہترین مستقبل کی راہ پر گامزن خواتین کے نام شامل ہیں۔

2021 میں اس سلسلے کی پہلی فہرست جاری ہوئی تھی، جو اس روایتی تاثر کو زائل کرتی ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کی خواتین اپنی زندگی کا سنہرا دور گزار چکیں۔

یہ فہرست ثابت کرتی ہے کہ کامیابی کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں۔ فہرست کا دائرہ کار امریکہ سے ایشیا، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ تک پھیل چکا ہے۔

فوربس کی تیسری سالانہ لسٹ 2024 میں موجود 50 سے زائد ایشیائی خواتین کا تعلق 14 ممالک اور 24 سے زائد شعبہ ہائے زندگی سے ہے۔

ان شعبوں میں فیشن، ادویہ سازی، مالیات اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں، جہاں 54، 68 یہاں تک کہ 112 سالہ خواتین کام کر رہی ہیں۔

2024 کی فہرست میں شامل خواتین

جنکو اکی موتو

76 سالہ اکیموتو نے 2005 میں ایک بڑے لیبل سے اپنا پہلا ریکارڈ جاری کیا اور 2008 میں 61 سال کی عمر میں عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے کواکو ٹی وی پروگرام میں ڈیبیو کیا۔

اس کے بعد وہ نئے سال کے موقعے پر گانے کے مقابلے میں پہلی بار شرکت کرنے والی معمر ترین خاتون بن گئیں۔

ان کا گانا ’آئی نو ماما دے‘ (ہمیشہ محبت میں رہنا) 2009 میں جاپان کے اوریکون چارٹ پر نمبر ون پر آیا جس سے وہ اس وقت اوریکون کی تاریخ میں سنگل رینکنگ میں سرفہرست رہنے والی سب سے عمر رسیدہ گلوکارہ بن گئیں۔ اکیموتو آج بھی براہ راست تقریبات کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شٹوز آبے

58 سالہ آبے نے 1999 میں ٹوکیو کا لگژری فیشن برانڈ ساکائی قائم کیا۔ جیومیٹرک اور گرافک جمالیات کی وجہ سے مشہور آبے کے انوکھے ڈیزائنوں کو فیرل ولیمز، گوینیتھ پالٹرو اور مشیل اوباما جیسی مشہور شخصیات اور کارٹیئر، مونکلر اور نائیکی جیسے برانڈز کے ساتھ تعاون سے سراہا گیا۔

ساکائی نے 2009 میں پیرس فیشن ویک میں ڈیبیو کیا، جس کے دو سال بعد ٹوکیو میں اس کا فلیگ شپ سٹور کھولا گیا۔

جوزفین کومارا

68 سالہ جوزفین ریشم بنانے کی صنعت سے وابستہ ایک چینی-انڈونیشی ڈیزائنر ہیں جنہوں نے ہاتھ سے بنے ریشم کے ساتھ باٹک پرنٹس کو جوڑنا شروع کیا۔

انہوں نے 1986 میں جکارتہ میں پہلا بی آئی این ہاؤس شو روم کھولا اور اب جاپان، بالی، سنگاپور اور نیدرلینڈز کے ساتھ ساتھ دیگر عالمی ری سیلرز میں ان کی دکانیں ہیں۔

2010 میں ان کے برانڈ اوبن نے ملک کی ایئر لائن گاروڈا انڈونیشیا کے لیے یونیفارم ڈیزائن کیے۔

ان کے کام کو 2024 میں جکارتہ فیشن ویک سٹیج پر دکھایا گیا اور اداکارہ اوکا انتارا اور مس گرینڈ انڈونیشیا 2020 جیسی مشہور شخصیات نے انہیں پہنا۔

سینیڈ باؤشر

نیوزی لینڈ کی 53 سالہ تجربہ کار صحافی نے 2020 میں ایک میڈیا کمپنی سٹف کو اس کے آسٹریلوی مالکان سے ایک نیوزی لینڈ ڈالر میں خریدا۔

اس کے بعد سے انہوں نے کمپنی کا رخ موڑ دیا اور اس کے قارئین میں اضافہ کیا۔

انہوں نے مقامی برادریوں کے خلاف تعصب کی تحقیقات کرنے کے لیے ایک منصوبہ بھی شروع کیا۔

باؤشر نے حال ہی میں کمپنی کی تنظیم نو کی اور ایگزیکٹیو چیئر کے عہدے کے لیے سی ای او کے عہدے سے دست برداری اختیار کی۔

گذشتہ جولائی میں وہ نیوزی لینڈ کی نیوز پبلشرز ایسوسی ایشن کی صدر منتخب ہوئیں۔

مشیل بلاک

ستمبر 2023 میں 60 سالہ مشیل بلاک بطور ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی نویں گورنر اور مرکزی بینک کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

ڈپٹی گورنر کے عہدے پر ان کی ترقی کے 18 ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد یہ تقرری کی گئی۔ انہوں نے لندن سکول آف اکنامکس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے 1985 میں ایک تجزیہ کار کے طور پر آر بی اے میں شمولیت اختیار کی۔

گذشتہ سال ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ’میں اس بات سے بخوبی آگاہ ہوں کہ میں [دیگر خواتین کو] یہ احساس دلاتی ہوں کہ وہ بھی آگے بڑھ سکتی ہیں۔‘

جنکنگ کیرولین کائی

چین کی 55 سالہ جنکنگ کیرولین کائی نے 2018 میں کیرنگ گریٹر چائنا کی سربراہی سنبھالی۔ انہوں نے فیشن میں زیادہ ماحول دوست اختراعات کو فروغ دینے سمیت اس لگژری گروپ میں استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی۔

کائی طویل عرصے سے ملٹی نیشنل برانڈز کی منتظم ہونے کرسٹی نیلام گھر کی پہلی چین مقیم منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

کائی نیو یارک فلہارمونک آرکیسٹرا اور ٹیچ فار چائنا کے بورڈز میں شامل ہیں، جو ایک غیر منافع بخش منصوبہ ہے۔

انہوں نے 1989 میں چین چھوڑ دیا اور بیجنگ میں ایک پی آر فرم شروع کرنے سے پہلے ویلزلے کالج اور پرنسٹن یونیورسٹی سے ڈگریاں حاصل کیں۔

بونی چن

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی 54 سالہ موجودہ شریک سی او او چن کو دنیا کے ٹاپ 10 سٹاک ایکسچینجز میں سے ایک کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹو آفیسر نامزد کیا گیا تھا، جو مئی 2024 میں عہدہ سنبھالنے والی ہیں۔

بونی چن ایچ کے ای ایکس سے تجربہ کار ہیں اور 2020 سے لسٹنگ کی سربراہ کے طور پر کام کر رہی ہیں، اور ایک دہائی پہلے آئی پی او ڈیپارٹمنٹ کی قیادت کر چکی ہیں۔

بونی چن ایک کارپوریٹ اٹارنی کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔ وہ ہانگ کانگ میں عالمی فرم ڈیوس پولک اینڈ وارڈویل ایل ایل پی کے پارٹنر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

رونا چاؤ

56 سالہ چاؤ نے 2010 کے دوران ہانگ کانگ میں اپنے خاندان کے ٹیکسٹائل کے کاروبار، نووٹیکس ٹیکسٹائل کی قیادت سنبھالی۔

امریکی کارپوریشنوں کے لیے کام کرنے کے بعد ہانگ کانگ واپس آ کر انہوں نے دیکھا کہ ہانگ کانگ کی ملبوسات کی صنعت کتنا ویسٹ پیدا کرتی ہے۔

انہوں نے اپنے خاندان کی کمپنی کو پانی ضائع کیے بغیر پرانے کپڑوں کو دوبارہ پہننے کے قابل بنانے کے ماڈل اپنانے پر تیار کیا۔

چاؤ اپنے خاندان کے دیگر کاروباروں کی بھی سربراہی کرتی ہیں، جن میں کارپوریٹ سرمایہ کار نوول انویسٹمنٹ پارٹنرز، پراپرٹی ڈویلپر نوول پارک انویسٹمنٹ، اور تعلیمی غیر منافع بخش بائی ژیان ایشیا انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں۔

سوزن کو

66 سالہ سوزن فلپائن کی 50 امیر ترین افراد کی فہرست میں اپنے خاوند سمیت 12 ویں نمبر پر ہیں اور ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 2.3 ارب ڈالر ہے۔

انہوں نے فلپائن کی سستی سپر مارکیٹ چین پیور گولڈ کی بنیاد رکھی، جو متوسط طبقے میں مقبول ہو گئی ہے اور ملک بھر میں اس کے 300 سے زائد سٹورز ہیں۔

وہ کوسکو کیپیٹل کی وائس چیئرمین بھی ہیں، جو ایک ریٹیل ہولڈنگ کمپنی ہے جس کے کمرشل رئیل سٹیٹ اور شراب کی تقسیم کے کاروبار میں حصص ہیں، اور درجنوں دیگر کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپ ہے۔

لزا لو

96 سالہ چینی نژاد اداکارہ لزا لو نے 300 سے زائد فلموں، ڈراموں اور ٹی وی شوز میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

وہ ہالی وڈ کو فتح کرنے والی چینی سرزمین سے پہلی اور اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی افتتاحی چینی رکن بن چکی ہیں۔

لزا لو نے تین گولڈن ہارس ایوارڈز اور 2019 میں ایشین ایوارڈز میں سینیما میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ لزا لو اب بھی متحرک ہیں اور دو نمایاں فلموں میں کام کر رہی ہیں۔

سالومرادا تھیمیکا

انڈیا کی 112 سالہ سالومراد تھیمکا کو پیار سے ’درختوں کی ماں‘ کہا جاتا ہے۔

رشمی ورما

رشمی ورما سی ای انفو سسٹمز کی شریک بانی اور سی ٹی او ہیں، جسے میپ مائی انڈیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔
 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

40 سال کی عمر میں بانجھ پن کی تشخیص کے بعد، اپنے شوہر کے ساتھ انہوں نے ہندوستان میں 8،000 سے زیادہ درخت لگائے، جن میں 385 برگد کے درخت بھی شامل ہیں۔

تھیمکا کی ماحولیاتی لگن نے انہیں 1995 میں انڈیا کا نیشنل سٹیزن ایوارڈ اور 2022 میں ورلڈ بک آف ریکارڈز سے سرٹیفکیٹ آف آنر سے نوازا۔

مریم کورونل فیرر

تنازعات کے حل اور صنفی شمولیت میں ان کی کوششوں کے لیے کورونل فیرر کو نومبر 2023 میں ریمن میگسیسے ایوارڈ سے نوازا گیا جو ایشیا میں نمایاں خدمات کے لیے باوقار سالانہ انعام ہے۔

1970 کی دہائی کے دوران انہوں نے مارشل حکمرانی کے خلاف لڑائی لڑی اور آمریت کے بعد مسلح تنازعات کو حل کرنے میں ایک اہم شخصیت بن گئیں۔

انہوں نے 2014 میں بنگسامورو کے بارے میں جامع معاہدے میں ایک اہم کردار ادا کیا جو صنفی طور پر ذمہ دارانہ دفعات اور جامع امن عمل کا ایک نمونہ ہے۔

سابق پروفیسر کورونل فیرر نے 2020 میں جنوب مشرقی ایشیائی خواتین کے امن ثالثوں کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے گذشتہ سال ایک میڈیا انٹرویو میں کہا تھا کہ امن کی میز پر زیادہ خواتین کا براہ راست اثر ہے۔

50 اوور 50 کی لسٹ میں شامل مزید خواتین کے نام، ان کے ممالک اور ان کی عمر درج ذیل ہے؛

  • ڈولی ڈی لن، اداکارہ، فلپائن- 54 برس
  • پاسکل فنگ، پروفیسر، ہانگ کانگ، 57 برس
  • ایستھر گو، سی ای او میڈی لنک، فلپائن، 52 برس
  • پیٹریشیا گریس، مصنف، نیوزی لینڈ، 86 برس
  • کرسٹین حکیم، اداکارہ، انڈونیشیا، 67 برس
  • اینا مارگریٹا، سی ای او، ایالالینڈ، فلپائن، 54 برس
  • ہان سائی پور، آرٹسٹ، سنگاپور، 80 برس
  • کیمیکو ہراکا، ماحولیاتی کارکن، جاپان، 53 برس
  • کرسٹین ہالگیٹ، سی ای او گولڈن ایکسپریس، آسٹریلیا، 59 برس
  • کم جنگ سو، سی ای او، سمایانگ، ساؤتھ کوریا، 59 برس
  • لی سوئی کیونگ، سی ای او، ایس کے 2، ساؤتھ کوریا، 56 برس
  • لیون وائی لنگ، چیئرپرسن، سنگاپور پاور، 67 برس
  • کیلی مینوگ، آرٹسٹ، آسٹریلیا، 55 برس
  • کیتھی میٹسوئی، کو فاؤنڈر، پاور پارٹنر، جاپان، 58 برس
  • وشاکا ملی، برلا کیپیٹل، انڈیا، 54 برس
  • ویراپورن نتی پراپھا، مصنف، تھائی لینڈ، 61 برس
  • سچیتا اوسوال جین، وائس چیئرمین، وردھامن ٹیکسٹائل انڈیا، 53 برس
  • رمپا رتناریتھکل، ماہر حیاتیات، تھائی لینڈ، 84 برس
  • ٹنکو مونا رزا، فلم ڈائریکٹر، ملیشیا، 57 برس
  • مکیکا اونو، سی ای او، سنٹوری بیوریج، جاپان، 63 برس
  • کازویو سیجیما، کو فاؤنڈر آرکیٹیکٹ، جاپان، 67 برس
  • دینیا سنگھ، فوٹوگرافی آرٹسٹ، انڈیا، 62 برس
  • دیان سسورینی، سی ای او، ایکس ایل ایکزیاٹا، انڈونیشیا، 55 برس
  • نرملا سیتارمن، وزیر مالیات، انڈیا، 64 برس
  • امبیگا سرینوسان، اٹارنی، ملیشیا، 67 برس
  • ربیکا فاطمہ سٹا ماریہ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ملیشیا، 65 برس
  • رشمی ورما، چیف ٹیکنالوجی آفیسر، سی ای انفو سسٹمز، 67 برس
  • سفاجی ستھمپن، سی ای او، ڈوسیٹ انٹرنیشنل، تھائی لینڈ، 59 برس
  • ٹو یویو، ادویہ ساز، چین، 93 برس
  • باخ تویٹ، گلوکار، ویتنام، 78 برس
  • سپالک امپجھ، تھائی لینڈ، 68 برس
  • شارلٹ وائیڈر، کو فاؤنڈر، ٹوگا گروپ، آسٹریلیا، 89 برس
  • ھیلین وانگ، مینیجنگ پارٹنر، سنگاپور، 52 برس
  • وانگ لیچن، چیئرمین لکشیئر پریسیژن، چین، 56 برس
  • انٹونیا واٹسن، سی ای او، اے این زیڈ بنک، نیوزی لینڈ، 53 برس
  • مالی وو، آرٹسٹ، تائیوان، 66 برس
  • یم سون رے، ڈائریکٹر فلم، کوریا، 63 برس
  • ژونگ ہوئیجان، سی ای او، ہنوش فارما، چین، 62 برس

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین