والد کے نقش قدم پر چلنے والے گلگت بلتستان کے ننھے یوٹیوبر

محمد شیراز کا تعلق سیاچن کے نواحی گاؤں غورسے سے ہے۔ ایک ہی ہفتے میں شیراز کے یوٹیوب اور ٹیوٹر پر کافی زیادہ فالورز آئے ہیں۔

پاکستان میں گلگت بلتستان کے کم عمر وی لاگر محمد شیراز کو آج کل سوشل میڈیا پر سیاچن کے دامنِ سے بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔

محمد شیراز کا تعلق سیاچن کے نواحی گاؤں غورسے سے ہے۔ ایک ہی ہفتے میں شیراز کے یوٹیوب اور ایکس پر کافی زیادہ فالورز آئے ہیں۔

انہوں نے وی لاگز بنانا اپنے والد سے سیکھا ہے جو خود گلگت بلتستان کے بڑے یوٹیوبرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔

شیراز کی عمر تقریباً چھ سال ہے اور وہ پہلی جماعت کے طالب علم ہیں۔ ان ایک بہن ہیں اور وی لاگز بنانے میں ان کی بہن کا بھی کردار ہے۔

باپ سیر بیٹا سوا سیر

دور افتادہ اور پسماندہ ضلعے گنگچھے سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر تقی ایک کامیاب یوٹیوب چینل چلانے کے ساتھ ساتھ علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

غریبوں کو مالی معاونت کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور پینے کے پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے تقی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔

اب تقی کے صاحبزادے شیراز ملکی سطح پر نام کما رہے ہیں اور انتہائی کم عمری میں اور قلیل مدت میں اپنی چھاپ چھوڑ چکے ہیں۔

معصوم انداز، پراعتماد لب و لہجہ، گلابی اردو، مسکراتا چہرہ لوگوں کو شہراز کی طرف راغب کر رہے ہیں۔

شیراز نے ویلیج وی لاگ کے نام سے یوٹیوب چینل بنایا ہے اور اب تک صرف چھے ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں۔

شیراز کے یوٹیوب چینل کو اب تک 92 ہزار سے زائد لوگوں نے سبسکرائب کیا ہے اور ان کی ویڈیوز کو کئی لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے بڑئے نیوز چینل شیراز کو خصوصی کوریج دے رہے ہیں۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ابھرتے ستارے