لیپ 2024: سعودی سرمایہ کار گروپ کی پاکستانی کمپنی سے شراکت داری

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے اس کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ ’سعودی عرب پاکستان کی آئی ٹی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر متعارف کروائے گا۔‘

 4 مارچ 2024 کی یہ تصویر سعودی عرب کے شہر ریاض میں لی گئی ہے اس میں لیپ2024  میں پاکستان پویلین میں سپر نووا سلوشن پاکستان نامی ادارے اور سعودی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کے درمیان ایکویٹی پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کیے جا رہے ہیں (سپر نووا سلوشنز)

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں معروف سعودی سرمایہ کار گروپ نے ایک پاکستانی کمپنی سپر نووا سلوشنز کے ساتھ معاہدہ کیا جو ملک پلاننگ اور بزنس سلوشنز فراہم کرنے والی ایک بڑی کمپنی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق یہ شراکت داری اعلان چار سے سات مارچ تک ریاض میں ہونے والے لیپ ٹیک کنونشن کے موقع پر کیا گیا۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

کمپنی نے سفیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’یہ پاکستان کی آئی ٹی صنعت میں اہم سرمایہ کاری ہے۔‘

 انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب پاکستان کی آئی ٹی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر متعارف کروائے گا۔‘

احمد فاروق نے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سعودی عرب کے اہم سرمایہ کار خالد سعد السبتی کا پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ ’پاکستان پر ان کا اعتماد عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی جانب مبذول کروائے گا۔‘

سفیر فاروق نے پیر کی سہ پہر لیپ 2024 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا اور سپر نووا سلوشنز اور ممتاز سعودی سرمایہ کاروں کے گروپ کے مابین ایکویٹی پارٹنرشپ پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

سپر نووا پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو راشد حکیم نے کہا کہ ’یہ سرمایہ کاری اپنی نوعیت کی پہلی سرمایہ کاری ہے اور پاکستان کے سرمایہ کاری کے شعبے اہم پیش رفت ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’یہ سرمایہ کاری ہمیں عالمی سطح پر لے جائے گی۔ علاقائی آئی ٹی مارکیٹ میں سٹریٹجک موجودگی کا سبب بنے گی اور دیگر سرمایہ کاروں کو مزید شراکت داری، تعاون اور مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کی ترغیب دے گی۔‘

راشد حکیم کا کہنا تھا کہ اس شراکت داری سے پاکستان کی مسابقت، ڈیجیٹل تبدیلی اور انٹرپرائز ریسورس پلاننگ کے نفاذ کی صلاحیتوں، خدمات اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

سعودی سرمایہ کار محمد غزالی نے اس عمل کے پیچھے موجود ’سٹریٹجک منطق‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سپر نووا سعودی گروپ کے سرمایہ کاری نظام کا ایک اہم حصہ بن جائے گا۔

انہوں نے کہا: ’سعودی عرب اپنے وژن 2030 کے اہداف کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور ڈیجیٹل تبدیلی صنعتوں، سرکاری خدمات اور سماجی روابط کے لیے کلیدی معاون بن کر ابھری ہے۔‘

محمد غزالی کے مطابق ’یہ کامیابی ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت طرازی کے فروغ کے ہمارے وژن کے ساتھ مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔ اپنے وسائل اور مہارت کو یکجا کرکے ہم کاروباری اداروں کو سٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لئے ای آر پی کی طاقت کو استعمال کرنے میں مدد کے لیے اچھی پوزیشن میں ہیں۔‘

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی