سعودی عرب کی ریکوڈک میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان: میڈیا

سرکاری ریڈیو پاکستان کی ایک خبر کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک تانبے اور سونے کے منصوبے میں سعودی عرب اگلے مہینے ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔

ٹیتھیان کاپر کمپنی کے سونے اور تانبے کی کان کی تلاش کے منصوبے کے مقام پر مزدوروں کے لیے خالی ٹریلر 2010 کی اس نامعلوم تصویر میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ریکوڈک میں نظر آ رہے ہیں (روئٹرز/فائل)

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اتوار کو رپورٹ کیا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے علاقے ریکوڈک میں تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے میں آئندہ ماہ ایک ارب ڈالر تک کی سعودی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک ذخائر دنیا کے سب سے بڑے تانبے اور سونے کے ذخائر میں سے ایک ہیں، جن پر کام ہونا باقی ہے۔ یہاں موجود کانوں سے کئی دہائیوں تک بڑی مقدار میں قیمتیں دھاتیں نکالی جا سکتی ہیں۔

اس منصوبے کی 50 فیصد ملکیت کینیڈا میں قائم بیرک گولڈ کارپوریشن کی ہے، جب کہ 25 فیصد تین وفاقی سرکاری اداروں اور مکمل ادائیگی پر 15 فیصد ملکیت بلوچستان کی ہے۔ صوبے نے 10 فیصد ملکیت کے لیے کوئی ادائیگی نہیں کی۔

سرکاری ریڈیو پاکستان نے خبر دی ہے کہ ’بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک تانبے اور سونے کے منصوبے میں سعودی عرب کی جانب سے اگلے مہینے ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

’خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان نے گذشتہ سال جون میں ایس آئی ایف سی قائم کی جس کا واحد مقصد غیر ملکی زرمبادلہ کے کم ذخائر، کرنسی کی کم قیمت اور ریکارڈ افراط زر کی وجہ سے کمزور ہو جانے والی ملکی معیشت کو بحال کرنا ہے۔

آنے والے مہینوں میں اسلام آباد نے مشرق وسطیٰ کے برادر ممالک کے ساتھ متعدد دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کیے، جن میں سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شامل تھے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جلد ہی وزارت خزانہ کے حکام اور دوسرے فریقین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں گے تاکہ سعودی عرب کی طرف سے سرمایہ کاری کے عمل کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’اس سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کان کنی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت