سعودی نائب وزیر کی قیادت میں سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا

سعودی وفد کے اسلام آباد پہنچنے پر پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔

سعودی وفد اتوار کی شام اسلام آباد پہنچا جہاں پاکستان کے وفاقی وزیر مصدق ملک اور جام کمال نے ان کا استقبال کیا (وزارت کامرس پاکستان))

پاکستان کی وزارت کامرس کے مطابق اتوار کو سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک کی قیادت میں 30 سے زائد سعودی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

سعودی وفد کے اسلام آباد پہنچنے پر پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔

پاکستان کی وزارت کامرس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تین روزہ سعودی دورہ کا مقصد پاکستان میں کاروبار کے مختلف مواقع پر دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کی آپس میں ایک دوسرے سے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

دورے کے دوران پاکستانی وفاقی وزیر کے مطابق سعودی عرب کے انفارمیشن ٹیکنالوجی، میرین، کان کنی، تیل اور گیس، ادویات سازی اور ایوی ایشن کی بڑی کمپنیوں کے 30 سے زائد سربراہان اس وفد کا حصہ ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی نے گذشتہ روز بتایا تھا کہ سعودی وفد کی پاکستان میں موجودگی کے دوران 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہونے کا امکان ہے۔

’اس کے علاوہ فنانس، زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن، تعمیرات، لاجسٹک سروسز، پراپرٹی ڈیویلپرز، ریٹیلرز اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب، جس میں انہوں نے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی تھی، ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق جمعے کے روز وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اعلی سطح کے جائزہ اجلاس میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کے وفد کے آئندہ چند روز میں دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فورم کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ’سعودی وفد کی بہترین مہمان نوازی کی جائے۔ امید ہے سعودی وفد کے ساتھ پاکستانی کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ہوں گی۔‘

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’سعودی فرامانروا عزت مآب سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم محمد بن سلمان پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

’سعودی وفد سعودی فرمانروا اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، وفد میں سعودی عرب کی کاروباری، تجارتی اور سرمایہ کار شخصیات شامل ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان