پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سعدیہ اقبال کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ حال ہی میں ہونے والے میچ میں پاکستان وومینز کرکٹ ٹیم فائنل میں تو نہیں پہنچ سکی لیکن ان کی شاندار کاردگرگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
سعدیہ اقبال پاکستانی ٹیم میں سپن بؤلر ہیں اور سلو لیفٹ آرم آرتھو ڈوکس کی ماہر ہیں۔
انہوں نے 2019 میں پاکستان کے لیے ایک روزہ بین الاقوامی اور ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کیا۔
سعدیہ اقبال کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 47 اور ون ڈے میں 20 سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔
وومینز ٹی ٹوئنٹی جو سری لنکا میں ہو رہاتھا اس میں سعدیہ اقبال نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاکستانی ٹیم کو بہترین مواقعوں سے نوازا۔ اس میں مجموعی طور پر انہوں نے چار میچز کھیلے ہیں اور آٹھ وکٹیں حاصل کیں جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم آخری مراحل میں داخل ہوئی۔
حال ہی میں انہوں نے وومینز ایشیا کپ میں پاکستان کی جانب سے چار اہم وکٹیں حاصل کیں جس کی وجہ سے پاکستان کی اس وقت ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم کی اہم رکن بھی ہیں۔
سعدیہ اقبال نے انڈپینڈنٹ اردو کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی پر روشنی ڈالی جس میں انہوں نے بتایا کہ بچپن سے ہی کرکٹ سے لگاؤ تھا اور پاکستانی قوم بھی کرکٹ میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے اسی لیے کرکٹ کے میدان کو چنا۔
لیفٹ آرم بؤلر سعدیہ اقبال نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’کرکٹر بننےکے بارے میں جب سوچا تو بہت مشکلات آئی لوگوں کے الگ الگ رویوں کا سامنا رہا ان سب رکاوٹوں کے باوجود میری فیملی میرے ساتھ تھی اور میں ڈٹی رہی آج جو کچھ بھی ہوں اس کی وجہ پختہ ارادہ اور کرکٹ سے لگاؤ ہے۔‘
کرکٹ نے میری الگ پہچان بنائی
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
خاتون کھلاڑی سعدیہ اقبال نے بتایا کہ ’جب سے میچز لائیو آنا شروع ہوئے ہیں تو ان کی شہر میں الگ پہچان بن گئی ہے اب بہت سے لوگ مجھے جانتے ہیں جس کے لیے اچھا محسوس کرتی ہوں جبکہ میچز کھیل کر جب گھر جاتی ہوں تو لوگ مجھ سے ملنے آتے ہیں، میرے باؤلنگ کے مخصوص انداز کو بہت سراہتے ہیں۔‘
فٹنس کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر سعدیہ نے بتایا کہ ’ایتھلیٹ ہوں تو فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہوں، ورزش اور متوازن غذا کا استعمال کرتی ہوں لیکن کبھی کبھی چیٹ ڈے بھی رکھتی ہوں جس میں دیسی کھانے کھانا پسند کرتی ہوں۔‘
سعدیہ اقبال اقبال کا کہنا تھا کہ ’ایشیا کپ جیتنے کے لیے اچھی تیاری کی تھی کراچی میں لگنے والے کیمپس میں لیفٹ آرم سینیئر سے سیکھی، سیمی فائنل میں بھی پہنچے، پریکٹس اچھی رہی اور میں باؤلنگ میں مہارت رکھتی ہوں یہ میری خاصیت ہے لیکن اب بیٹنگ پر بھی فوکس کروں گی۔‘
سعدیہ اقبال نے دیگر خواتین کے لیے پیغام دیا کہ محنت کرنے سے منزل مل ہی جاتی ہے خوشی ہے کہ اب خواتین ہر شعبےمیں خود کو منوا رہی ہیں۔‘
سعدیہ اقبال لیفٹ آرم بولر
سعدیہ اقبال نے 26 اکتوبر 2019 کو بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان خواتین کے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کی ابتدا کی۔
کیرئیر کا پہلا میچ خواتین ایک روزہ بین الاقوامی بنگلہ دیش کے خلاف 2 نومبر 2019 کو کھیلا۔
جنوری 2020 میں انہیں آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ خواتین کے لیے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
سعدیہ اقبال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔