خواتین کرکٹرز کو بھی مردوں کے برابر انعامی رقم ملے گی: آئی سی سی

مرد اور خواتین کے لیے یکساں انعامی رقم طے کرنے کا فیصلہ جمعرات کو جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں آئی سی سی سالانہ کانفرنس میں لیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 آسٹریلیا نے جیتا تھا (اے ایف پی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مرد اور خواتین کے آئی سی سی ایونٹس کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

مرد اور خواتین کے لیے یکساں انعامی رقم طے کرنے کا فیصلہ جمعرات کو جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں آئی سی سی سالانہ کانفرنس میں لیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کے مطابق ٹیموں کو اب تمام ایونٹس میں پوزیشن کے حساب سے یکساں انعامی رقم ملے گی۔ اس کے علاوہ انہی ایونٹس ہر میچ جیتنے پر ملنے والی رقم بھی برابر ہوگی۔

اس حوالے سے آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ ’یہ ہمارے کھیل کی تاریخ کا بڑا لمحہ ہے اور میں خوش ہوں کے اب مرد اور خواتین کرکٹرز کو آئی سی سی ایونٹس میں انعام بھی برابر کا ملے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’2017 سے ہم برابر انعامی رقم پر توجہ مرکوز کیے خواتین کے ایونٹس میں انعامی رقم ہر سال بڑھاتے آئے ہیں، اور اب سے آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر اتنی ہی انعامی رقم ملے گی جو مینز کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر ہوگی۔ ایسا ٹی ٹوئنٹی اور انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں بھی ہوگا۔‘

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 2020 اور 2023 کے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ ڈالرز اور فائنل ہارنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ ڈالر دیے گئے تھے جو کہ 2018 میں ملنے والی انعامی رقم سے پانچ گنا زیادہ ہے۔

اسی طرح 2022 کے ویمن ورلڈ کپ کی انعامی رقم 35 لاکھ ڈالر تھی جبکہ 2017 کے اسی ایونٹ کو جیتنے والی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر دیے گئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ