’میرے بھائی آپ کا شکریہ‘: پرتگالی فٹ بالر پیپے ریٹائر

پیپے نے 18 سال کی عمر میں پرتگالی کلب ماریٹیمو میں شمولیت اختیار کی۔ بعد میں وہ پورٹو، ریال میڈرڈ، اور ترک کلب بشکتاش سے بھی کھیلے۔

پرتگال کے فٹ بالر پیپے یورو کپ 2024 میں پانچ جولائی کو فرانس کے خلاف کوارٹر فائنل میچ ہارنے کے بعد آب دیدہ ہو گئے (اے ایف پی)

پرتگال کے تجربہ کار فٹ  بالر پیپے نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ویڈیو میں مرکزی دفاعی پوزیشن پر کھیلنے والے پیپے نے کہا ’میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘

انہوں نے جن ان کلبز کی نمائندگی کی، پرتگالی قومی ٹیم، اور اپنے خاندان کا ذکر کیا۔ ’سب نے مجھے وہ حمایت فراہم کی جس کی مجھے ضرورت تھی تاکہ میں سکون کے ساتھ کھیل کو خیرباد کہہ سکوں۔‘

پیپے نے 18 سال کی عمر میں پرتگالی کلب ماریٹیمو میں شمولیت اختیار کی۔ بعد میں وہ پورٹو، ریال میڈرڈ، اور ترک کلب بشکتاش سے بھی کھیلے۔

41 سالہ پیپے نے میڈرڈ کے ساتھ 10 برسوں میں بہت سی ٹرافیاں جیتیں، جن میں تین چیمپیئنز لیگز، دو کلب ورلڈ کپ اور تین ہسپانوی لیگ ٹائٹلز شامل ہیں۔

انہوں نے پورٹو کے ساتھ بھی دو دور گزارے، 2004-2007 اور 2019-2024 کے درمیان، جہاں انہوں نے چار پرتگالی چیمپیئن شپس اور پانچ پرتگالی کپ جیتے۔

سابق میڈرڈ اور پرتگال کے ساتھی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام پر پیپے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ’میرے دوست، آپ میرے لیے اتنے اہم ہو کہ اس کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔

’ہم نے میدان میں جیتنے کے لیے جو کچھ تھا، وہ سب کچھ جیتا، لیکن سب سے بڑی کامیابی وہ دوستی اور احترام ہے جو میرے دل میں آپ کے لیے ہے۔ آپ منفرد ہیں، میرے بھائی۔ اتنا کچھ دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حالانکہ پیپے برازیل میں پیدا ہوئے، لیکن اس مرکزی دفاعی پوزیشن پر کھیلنے والے کھلاڑی نے اپنے اپنائے ہوئے ملک پرتگال کی جانب سے 2007 میں پہلا بین الاقوامی میچ کھیلا اور کل 141 میچز کھیلے۔

انہوں نے 2016 میں یورو کپ جیت کر اپنی پہلی بڑی ٹرافی حاصل کی اور تین سال بعد نیشنز لیگ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پیپے نے اس وقت ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا جب انہوں نے یورو 2024 میں پرتگال کے افتتاحی میچ میں 41 سال کی عمر میں شرکت کی اور یورپی چیمپیئن شپ میں کھیلنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

فرانس کے خلاف کوارٹر فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پرتگال کی شکست پیپے کے 22 سالہ کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوئی۔

پرتگال کی فٹبال فیڈریشن کے صدر فرنینڈو گومیز نے اس دفاعی کھلاڑی کو ’ تمام ادوار کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا اور ان کی ’غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، لگن... اور فٹبال کے لیے جذبے‘ کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال