مکران کوسٹل ہائی وے پر بس الٹنے سے 12 اموات

ریسکیو اور امداد کے ادارے ایدھی کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 12 افراد کی اموات ہوئی ہیں جبکہ 35 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

امدادی ادارے ایدھی کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والی زائرین کی بس کو اتوار کو مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب حادثے پیش آیا ہے اور بس بظاہر بریک فیل ہونے کے سبب کھائی میں جا گری ہے۔

اے ایس پی لسبیلہ نوید عالم نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ’ریسکیو کا عمل جاری ہے زخمیوں کو سول ہسپتال اوتھل منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ بس حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔‘

پولیس حکام کے مطابق: ’تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور سے بس بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔‘

ریسکیو اور امداد کے ادارے ایدھی کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 12 افراد کی اموات ہوئی ہیں جبکہ 35 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والی بس زائرین کو لے کر پنجاب جا رہی تھی، زخمیوں اور جان سے جانے والوں کی لاشوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم نے جان سے جانے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے اور ان کی بھرپور دیکھ بھال کے احکامات جاری کیے ہیں۔

21 اگست کو ایران کے شہر یزد میں زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں مرنے والے پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو وطن واپس لانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یزد میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات بس حادثے میں 28 افراد کی جان گئی تھی جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ مسافروں کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور میرس، کشمور اور ضلع نوشہرو فیروز سے بتایا جاتا ہے۔

پاکستانی زائرین ایران کے راستے عراق جا رہے تھے جہاں انہوں نے اربعین میں شرکت کرنی تھی۔

اربعین پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین کی شہادت کے 40 ویں دن کی مناسبت سے عراق کے شہر کربلا میں سوگ کی تقریب منعقد ہوتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان