رونالڈو کا بیٹا پرتگال کی انڈر 15 ٹیم میں شامل

14 سالہ کرسٹیانو ڈوس سانتوس اپنے والد کی طرح سعودی کلب النصر کے لیے کھیلتے ہیں۔

ڈوس سانتوس مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس سے بھی کھیل چکے ہیں (crjuniorr7/Instagram)

پانچ بار کے بیلن ڈی اور جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے سب سے بڑے بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس کو منگل کو پہلی بار پرتگال کی انڈر 15 فٹ بال ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپنے والد کی طرح سعودی کلب النصر کے لیے کھیلنے والے 14 سالہ ڈوس سانتوس ماضی میں رونالڈو کے سابقہ کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس سے بھی کھیل چکے ہیں۔

’سیلیکاؤ‘ انڈر 15 ٹیم کروشیا میں 13 سے 18 مئی کے درمیان ہونے والے ولاتکو مارکووِچ یوتھ ٹورنامنٹ میں جاپان، یونان اور انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

ریئل میڈرڈ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے رونالڈو کے، جو اب بھی 40 سال کی عمر میں پرتگال کی نمائندگی کر رہے ہیں، پانچ بچے ہیں۔

انہوں نے 2016 میں یورو کپ جیت کر اپنی قوم کو پہلا بڑا ٹائٹل دلانے میں مدد دی تھی، حالانکہ وہ فائنل میں فرانس کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو کر جلدی باہر ہو گئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال