ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کا سٹارشپ راکٹ منگل کی شام ٹیکساس سے ایک آزمائشی پرواز کے بعد قابو سے باہر ہو کر گر گیا، جبکہ اس کا پہلا حصہ، جسے سپر ہیوی بوسٹر کہا جاتا ہے بحر ہند میں طے شدہ واپسی سے کچھ دیر پہلے ہی دھماکے سے تباہ ہو گیا۔
راکٹ کے بالائی حصے میں ایندھن کے اخراج کی وجہ سے وہ زمین کے ماحول میں دوبارہ داخلے سے پہلے بے قابو ہو کر گھومنے لگا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سپیس ایکس نے تصدیق کی ہے کہ راکٹ دوبارہ داخلے کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا، جسے کمپنی نے ایک بار پھر نرمی سے ’تیز غیر متوقع تباہی‘ قرار دیا۔
سپیس ایکس نے ایک بیان میں کہا: ’سٹارشپ کو تیز اور غیر متوقع تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیمیں ڈیٹا کا جائزہ لیتی رہیں گی اور اگلے پروازی تجربے کی تیاری کریں گی۔۔‘
400 فٹ لمبا سٹار شپ راکٹ ٹیکساس میں واقع اپنے سٹار بیس سے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بج کر 36 منٹ پر کامیابی سے سب-آربیٹل پر روانہ کیا گیا، لیکن یہ اپنے مشن میں آٹھ فرضی اسٹار لنک سیٹلائٹس کو خلا میں چھوڑنے میں ناکام رہا اور پرواز کے دوران مسئلہ پیدا ہو گیا۔
یہ تیسرا موقع تھا جب سٹار شپ کی لانچنگ میں بڑا مسئلہ پیش آیا، حالانکہ سپیس ایکس ان ناکامیوں کو قیمتی تجربات سے سیکھنے کا موقع قرار دیتا رہا ہے۔
لانچ کے بعد ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا: ’پرواز کے درمیانی مرحلے اور واپسی کے دوران لیکس کی وجہ سے مین ٹینک کا دباؤ ختم ہو گیا۔ جائزہ لینے کے لیے بہت سا مفید ڈیٹا حاصل ہوا ہے۔‘
انہوں نے لکھا: ’سٹارشپ مقررہ وقت پر انجن بند کرنے تک پہنچ گیا، جو پچھلی پرواز کے مقابلے میں بڑی پیش رفت ہے! نیز، پرواز کے دوران ہیٹ شیلڈ ٹائلز کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔‘
Starship made it to the scheduled ship engine cutoff, so big improvement over last flight! Also, no significant loss of heat shield tiles during ascent.
— Elon Musk (@elonmusk) May 28, 2025
Leaks caused loss of main tank pressure during the coast and re-entry phase. Lot of good data to review.
Launch cadence for…
اس سے قبل سٹارشپ کے دو آزمائشی پروازیں صرف 10 منٹ بعد ناکام ہو گئی تھیں۔
منگل والا مشن سٹارشپ راکٹ کی نویں آزمائشی پرواز تھی۔
سپیس ایکس اس سے قبل سٹارشپ کو کامیابی سے خلا میں بھیج چکا ہے، اور راکٹ منصوبہ بندی کے مطابق سمندر میں گرا دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، سٹارشپ کے دوبارہ قابلِ استعمال بوسٹر مرحلے کو زمین پر واپسی پر دیوہیکل روبوٹ بازوؤں کی مدد سے پکڑا بھی گیا ہے۔
یہ ایک جاری خبر ہے۔ مزید اپ ڈیٹس کے لیے دوبارہ چیک کریں۔
© The Independent