برطانوی جنگی طیارہ انڈیا سے واپسی کے قریب

انڈین حکام نے بتایا ہے کہ برطانوی ایف 35 بی لڑاکا طیارہ جو تقریباً ایک ماہ سے انڈیا کے ایک ہوائی اڈے پر کھڑا ہے اگلے ہفتے کے شروع میں برطانیہ واپس روانہ ہو سکتا ہے۔

برطانیہ کی رائل نیوی کا سٹیلتھ فائٹر جیٹ ہنگامی لینڈنگ کے بعد 10 دن سے زائد عرصے سے انڈیا کے ہوائی اڈے پر کھڑا ہے (انڈین ایئر فورس/ایکس)

انڈین حکام نے بتایا ہے کہ برطانوی ایف 35 بی لڑاکا جیٹ طیارہ جو تقریباً ایک ماہ سے انڈیا کے ایک ہوائی اڈے پر کھڑا ہے اگلے ہفتے کے شروع میں برطانیہ واپس روانہ ہو سکتا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یہ طیارہ سوشل میڈیا پر میمز اور کارٹونز کا باعث بن چکا ہے۔

حکام نے شناخت نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ سٹیلتھ لڑاکا جیٹ، جو دنیا کے جدید ترین طیاروں میں سے ایک ہے اور اس کی قیمت تقریباً 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے، جنوبی ریاست کیرالہ کے ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے اور اسے برطانیہ کے انجینئرز ٹھیک کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ جیٹ گذشتہ ماہ بحیرہ عرب میں معمول کی پرواز پر تھا جب خراب موسم کی وجہ سے وہ رائل نیوی کے اہم ایئر کرافٹ کیریئر، ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز، پر واپس نہ جا سکا۔

اس کے بعد طیارے کو ترواننت پورم کی طرف موڑ دیا گیا جہاں اس نے 14 جون کو محفوظ لینڈنگ کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حکام نے بتایا کہ انجینیئرز اگلے چند دنوں میں طیارے کی مرمت مکمل کرنے کی امید رکھتے ہیں، جس کے بعد یہ اگلے ہفتے کسی وقت برطانیہ واپس جا سکے گا۔

لاک ہیڈ مارٹن کا تیار کردہ یہ فوجی طیارہ انڈیا میں منصوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی میمز کا سبب چکا ہے۔

کیرالہ کے سیاحت کے محکمے نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں طیارے کو رن وے پر ناریل کے درختوں کے درمیان دکھایا اور ایک فرضی فائیو سٹار جائزہ پوسٹ کیا۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ ’کیرالہ ایک شاندار جگہ ہے۔ میں یہاں سے جانا نہیں چاہتا۔ یہاں ضرور آئیں۔‘

کیرالہ کے محکمہ سیاحت کے اعلیٰ افسر کے بجو نے کہا کہ یہ پوسٹ ’ہلکے پھلکے مزاح‘ کے طور پر کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارا انداز تھا کہ ہم برطانوی سیاحوں کا شکریہ ادا کریں جو کیرالہ آنے والے سب سے بڑے غیر ملکی سیاح ہیں۔‘

ایکس پر پوسٹ کیے گئے کارٹون میں طیارے کو مقامی لوگوں کے ساتھ ناشتے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے خوبصورت پس منظر کے ساتھ دکھایا گیا۔

انڈیا میں برطانوی ہائی کمیشن نے تصدیق کی کہ برطانوی انجینیئرز کی ٹیم کو طیارے کی ’جانچ اور مرمت‘ کے لیے بھیجا گیا۔

انڈیا میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اگر انجینیئرز طیارے کی خرابی دور نہ کر سکے تو اسے جزوی طور پر کھول کر کارگو طیارے کے ذریعے برطانیہ لے جایا جا سکتا ہے۔

برطانیہ کی وزارت دفاع نے ای میل کے ذریعے دیے گئے بیان میں ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا