سعودی عرب: ’سوئے ہوئے شہزادے‘ کا تقریباً 20 سال کوما کے بعد انتقال

شہزادہ الولید بن خالد بن طلال 2005 میں لندن میں سنگین ٹریفک حادثے کے بعد کوما میں چلے گئے تھے۔

سعودی شہزادے خالد بن طلال اپنے بیٹے شہزادے الولید بن خالد بن طلال کے ہمراہ (سعودی گزٹ)

سعودی شہزادے خالد بن طلال نے ہفتے کو اپنے بیٹے شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال کی اطلاع دی ہے، جو گذشتہ تقریباً 20 برس سے کوما میں تھے۔

’سوئے ہوئے شہزادے‘ کے نام سے مشہور شہزادہ الولید کی وفات کی خبر ان کے والد نے ایکس پر دی۔

ان کی نماز جنازہ اتوار کو ریاض میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شہزادہ الولید کو 2005 میں لندن میں دوران تعلیم ایک سنگین ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے۔

اس عرصے کے دوران انہیں مسلسل طبی نگرانی میں رکھا گیا اور کبھی کبھار معمولی جسمانی حرکات دیکھنے میں آئیں مگر وہ کبھی مکمل طور پر ہوش میں نہ آ سکے۔

ان کی حالت نے نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کی ہمدردی اور دعائیں سمیٹیں۔

ان کے انتقال سے سعودی شاہی خاندان اور عوامی سطح پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا