تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو آٹھ رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔
ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم نے 125 رنز بنائے۔
47 رنز پر سات بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد فہیم اشرف نے اپنی نصف سینچری سکور کی اور 51 رنز لیکن وہ ٹیم کی کو جتوا نہ سکے۔
عباس آفریدی 19 احمد دانیال 17 اور خوشدشاہ نے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ ابرار احمد کی جگہ احمد دانیال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو آج ٹی20 انترنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
احمد دانیال نے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان مرزا، عباس آفریدی نے دو، دو اور فہیم اشرف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بیس اوورز کی اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 133 رنز سکور کیے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ جاکر علی 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ مہدی حسن نے 33 اور پرویز حسین نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔
134 رنز کے تعاقب مییں پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہو سکا جب دوسرے اوور میں ہی پاکستان نے 9 رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔
صائم ایوب ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث بغیر کوئی سکور کیے پولین لوٹے۔
پاکستان کو تیسرے اوور میں اگلا نقصان ہوا جب فخر زمان آٹھ رنز بنا کر شریفل اسلام کی بال پر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
وکٹیں گرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا اور چوتھے اوور میں پاکستان کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب حسن نواز بغیر کوئی رنز سکور کیے تنظیم حسن کی بال پر آؤٹ ہوئے۔
اگلی ہی بال پر نئی آنے والے بیٹر محمد نواز بھی صفر سکور پر ہی پولین لوٹ گئے۔
نویں اوور میں پاکستان کی چھٹی وکٹ گری جب سلمان علی آغا 23 گیندوں پر 9 رنز بنا کر مہدی حسن کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
12ویں اوور میں پاکستان نے اپنی ساتوں وکٹ گنوائی، خوشدل شاہ 18 گیندوں پر 13۔ رنز بنا کر مہدی حسن کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔