بنگلہ دیش میں سکول پر طیارہ گرنے کا واقعہ، 25 بچوں سمیت 27 اموات: حکام

 وزارت صحت و خاندانی بہبود کے چیف ایڈوائزر کے خصوصی معاون سیدالرّحمن کے مطابق اس حادثے میں ’اب تک 27 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں 25 بچے اور ایک پائلٹ شامل ہیں۔‘

بنگلہ دیشی فوج کے مطابق 21 جولائی 2025 کو طیارہ دارالحکومت کے شمالی حصے اترا کے علاقے دیا باڑی میں گر کر تباہ ہو گیا (اے ایف پی)

بنگلہ دیش میں وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں پیر کو ایک سکول پر لڑاکا طیارہ گرنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے جن میں 25 بچے شامل ہیں۔

دارالحکومت ڈھاکہ میں بنگلہ دیش ایئر فورس کا تربیتی طیارہ پیر 21 جولائی کو ایک سکول کی عمارتوں پر گر گیا تھا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 19 اموات اور 50 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم اب خبر رساں ادارے اے ایف پی نے وزارت صحت و خاندانی بہبود کے چیف ایڈوائزر کے خصوصی معاون سیدالرّحمن کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اس حادثے میں ’اب تک 27 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں 25 بچے اور ایک پائلٹ شامل ہیں۔‘

سیدالرّحمن نے مزید بتایا ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 88 ہے جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پیر کو بتایا تھا کہ ایف 7 بی جی آئی طیارے نے دوپہر ایک بج کر چھ منٹ پر اڑان بھری اور تقریباً 12 منٹ بعد دارالحکومت کے شمالی حصے اترا کے علاقے دیا باڑی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

مائل سٹون سکول اینڈ کالج کے ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ طیارہ سکول کے گیٹ کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہوا جب کلاسز ہو رہی تھیں۔

ٹیلی ویژن چینل بی ڈی نیوز 24 کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ ’طیارہ گیٹ پر گرا اور قریب ہی زمین کے ساتھ ٹکرا گیا۔ اس جماعت میں پڑھائی جاری تھی جہاں طیارہ گرا۔‘

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بنگلہ دیش میں حکومت نے اس واقعے کے بعد ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کی فوج کے کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا