انڈیا میں حکام نے 47 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ سفارت کار بن کر دہلی کے مضافات میں کرائے کے بنگلے میں جعلی سفارت خانہ سے چلا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق اس مکان سے جعلی سفارتی نمبر پلیٹس والی لگژری گاڑیاں، دنیا کے رہنماؤں کے ساتھ اس ’جعلی‘ سفارت کار کی ایڈٹ کی گئی تصاویر، اور فرضی ممالک کی مہریں برآمد ہوئیں۔
مذکورہ شخص کی شناخت ہرشوردھن جین کے طور پر ہوئی، جنہوں نے خود کو سفیر ظاہر کر مبینہ طور پر روزگار کے متلاشی سادہ لوح افراد کو بیرون ملک ملازمت اور منافع بخش غیر ملکی کاروباری سودوں کا جھانسہ دیا۔
اتر پردیش کی سپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے اعلیٰ افسر سشیل گھولے کے مطابق جین خود کو ’سیبورگا، لڈونیا، پولویا اور مغربی آرکٹیکا‘ جیسے ’خود ساختہ ممالک‘ کا مشیر یا سفیر ظاہر کرتے تھے۔
مکان میں پولیس کو جامع نظام ملا، جس میں بین الاقوامی پرچم، انڈیا کی وزارت خارجہ کا جعلی نشان، اور مختلف ممالک کی تقریباً تین درجن جعلی مہریں شامل ہیں۔
Beat this!
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) July 23, 2025
UP STF has busted a fake embassy being run from a swanky house in Ghaziabad, Uttar Pradesh. The arrested suspect Harshvardhan Jain used to portray himself as ambassador of nations like West Arctica, Sabroga, Poulvia and Lodonia. Multiple fake stamps, passports,… pic.twitter.com/Pw8bDxOjCy
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق تفتیش کاروں نے چار پرتعیش گاڑیاں بھی برآمد کیں جن پر جعلی سفارتی نمبر پلیٹس لگی ہوئی تھیں۔ ملکی و غیر ملکی کرنسی کی صورت میں تقریباً 45 لاکھ انڈین روپے (تقریباً 38 ہزار پاؤنڈ) اور متعدد جعلی دستاویزات بھی قبضے میں لی گئیں۔
موقعے سے ملنے والی تصاویر میں جین کو سیاسی رہنماؤں، جن میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں، کے ساتھ دکھایا گیا۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ تصاویر ڈیجیٹل طریقے سے تبدیل کی گئیں۔
حکام کا یہ بھی الزام ہے کہ جین نے کاغذی غیر ملکی کمپنیوں کو استعمال کر کے غیر قانونی رقوم کی منتقلی اور منی لانڈرنگ میں سہولت فراہم کی۔ اب ان پر جعلی شناخت، جعل سازی اور جعلی دستاویزات رکھنے سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق جین نے غازی آباد کے کاوی نگر میں کرائے کے بنگلے کو ’ویسٹ آرکٹیکا کے سفارت خانے‘ میں تبدیل کر دیا۔ اس عمارت میں خود ساختہ ملکوں کے پرچم اور جعلی سفارتی نمبر پلیٹس والی لگژری گاڑیاں موجود تھیں۔ عمارت کے اندرونی حصے کی آرائش بالکل کسی اصلی قونصل خانے جیسی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سیبورگا شمالی اٹلی کا ایک قصبہ ہے، جہاں ایک خود ساختہ شہزادہ اور علامتی حکومت ہے۔ لڈونیا سویڈن میں قدرتی ماحول رکھنے والا مخصوص ہے جسے فنکار لارس ولکس نے بنایا۔ ویسٹ آرکٹیکا ایک غیر تسلیم شدہ انٹارکٹک ریاست ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولویا کا نام جین نے خود گھڑ گھڑ لیا۔
اطلاعات کے مطابق جین، راجستھان سے تعلق رکھنے والے سنگ مرمر کے امیر کاروباری خاندان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے انڈیا اور برطانیہ میں بزنس کی تعلیم حاصل کی۔
یہ ان کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پہلا واسطہ نہیں تھا۔ اترپردیش پولیس کے اعلیٰ افسر امیتابھ یش کے مطابق 2011 میں ان کے خلاف غازی آباد کے کاوی نگر تھانے میں غیر قانونی سیٹلائٹ فون رکھنے کا مقدمہ درج ہوا۔
© The Independent