انڈیا سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ برطانوی لڑکی بودهنہ سیوانندن نے اتوار کو لیورپول میں 2025 کی برٹش چیس چیمپیئن شپس کے آخری راؤنڈ میں گرینڈ ماسٹر پیٹر ویلز کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بودھنہ، گرینڈ ماسٹر کو شکست دینے والی تاریخ کی سب سے کم عمر خاتون شطرنج کھلاڑی بن گئیں۔
انہوں نے 10 سال، پانچ ماہ اور تین دن کی عمر میں یہ ریکارڈ قائم کیا۔
انہوں نے 2019 سے امریکی لڑکی کیرسا یپ کے پاس موجود ریکارڈ توڑ دیا جو پہلی بار گرینڈ ماسٹر کو شکست دیتے وقت 10 سال اور 11 ماہ کی تھیں۔
وومن ایف آئی ڈی ای ماسٹر، بودهنہ کا تعلق انڈین ریاست تمل ناڈو کے علاقے تریچی کے ساتھ ہے جہاں ان کے گھر والے 2007 تک رہتے تھے۔ ان کے والد، سیوانندن ویلا یوتھم جو آئی ٹی کے شعبے میں کام کرتے ہیں، خاندان کے ساتھ لندن منتقل ہو گئے۔
بودهنہ کی پیدائش اور پرورش لندن میں ہوئی۔ وہ اپنی کم عمری کے باوجود وہ برطانوی شطرنج کا چہرہ بن چکی ہیں۔ اگست 2023 میں انہیں آٹھ سال کی عمر میں، اس وقت کے برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں مدعو مدعو کیا۔ سابق برطانوی وزیر اعظم برطانیہ میں شطرنج کے لیے مالی پیکیج کا اعلان کرنے والے تھے۔
وہ ایک چھوٹی سی بندی اور مذہبی وبھوتی کی لکیر ماتھے پر لگائے شطرنج کے ہالز میں جاتی ہیں۔ وہ زیادہ نہیں بولتیں، صرف ایک جملے میں جواب دیتی ہیں۔
وہ اکثر اپنے ساتھ گدی والی سیٹ رکھتی ہیں تاکہ وہ کرسی پر اوپر بیٹھ کر شطرنج بورڈ کی دوسری طرف تک پہنچ سکیں۔ لیکن جب بودهنہ کھیلنا شروع کرتی ہیں تو ان میں شطرنج کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو مات دینے کی صلاحیت ہوتی ہے جو شطرج کے لیجنڈ کھلاڑی ہوزے راؤل کاپا بلانکا سے وراثت میں ملی دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بودهنہ کی زندگی میں شطرنج حادثے کی طرح آئی۔
گذشتہ سال بودهنہ کے والد سیوانندن ویلا یوتھم نے دی انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ’بودهنہ نے صرف پانچ سال کی عمر میں شطرنج کھیلنا شروع کر دی تھی۔ ہمارا اسے شطرنج کھلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ بس اتفاق کے ساتھ اسے شطرنج بورڈ مل گیا اور اس نے کھیلنا شروع کر دیا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے صرف بنیادی شطرنج آتی تھی، اس لیے میں نے چیس ڈاٹ کام ڈاؤن لوڈ کیا تاکہ وہاں کی ویڈیوز دیکھ کر اس کی مدد کر سکوں۔ اس وقت، میں نے اسے صرف مفت ورژن دیا یہ سوچتے ہوئے کہ شاید وہ اس کھیل کو جاری نہ رکھے۔‘
سیوانندن کی سوچ غلط ثابت ہوئی۔ بودهنہ نے گذشتہ چند سال سرخیوں میں رہنے اور ریکارڈ توڑنے میں گزارے ہیں۔ وہ پہلے ہی جونیئر عالمی کھلاڑی کے تین ٹائٹل جیت چکی ہیں۔
شطرنج کے 60 سالہ کھلاڑی ویلز پر ان کی فتح نے برطانوی شطرنج حلقوں میں ہلچل مچا دی۔ بہر حال ویلز اب بھی شطرنج کے فعال کھلاڑی ہیں۔ وہ بودهنہ کے وومن ایف آئی ڈی ای ماسٹر کے گرینڈ ماسٹر کے ٹائٹل سے کم از کم پانچ درجے نیچے ہیں۔ یہ شطرنج کا آخری ٹائٹل ہے۔