ایران سے لوٹنے والے افغان پناہ گزینوں کی بس کو حادثہ، 79 افراد جان سے گئے

پولیس کے مطابق بس پہلے ایک موٹر سائیکل سے ٹکرائی اور پھر ایندھن سے بھرے ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں بس کے تین مسافر زندہ بچ نکلے جبکہ ٹرک میں موجود دو افراد اور موٹر سائیکل پر سوار دو افراد بھی جان سے گئے۔

افغان شہری 19 دسمبر 2024 کو غزنی میں کابل-قندھار ہائی وے پر حادثے کے بعد ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے باہر تباہ شدہ مسافر بس کا معائنہ کر رہے ہیں (اے ایف پی)

مغربی افغانستان میں منگل کی شب ایک مسافربس کے ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں 79 افراد جان سے گئے۔

یہ بس ان افغان تارکین کو لے کر جا رہی تھی جو حال ہی میں ایران سے واپس آئے تھے۔

ہرات پولیس کے مطابق حادثہ غزرا ضلع میں ہرات شہر کے قریب پیش آیا جس کی وجہ بس کی ’زیادہ رفتار اور غفلت‘ بنی۔

بس کے مسافر افغان شہری تھے جو اسلام قلعہ بارڈر کراسنگ سے سوار ہو کر کابل جا رہے تھے، صوبائی گورنر کے ترجمان محمد یوسف سعیدی نے اے ایف پی کو بتایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کے مطابق بس پہلے ایک موٹر سائیکل سے ٹکرائی اور پھر ایندھن سے بھرے ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں بس کے تین مسافر زندہ بچ نکلے جبکہ ٹرک میں موجود دو افراد اور موٹر سائیکل پر سوار دو افراد بھی جان سے گئے۔

ایک صحافی کے مطابق حادثے کے کئی گھنٹے بعد بھی سڑک پر جلی ہوئی بس کا ڈھانچہ اور تباہ شدہ دیگر گاڑیاں موجود تھیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق ایران اور پاکستان سے اس سال اب تک کم از کم 15 لاکھ افغان وطن واپس آ چکے ہیں۔ ایران کی جانب سے لاکھوں افغان مہاجرین پر ملک چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالے جانے کے بعد حالیہ مہینوں میں واپسی کا یہ سلسلہ تیز ہوا ہے۔

افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں، جس کی بڑی وجوہات میں خراب سڑکیں، غیر محفوظ ڈرائیونگ اور قوانین پر عمل درآمد نہ ہونا شامل ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں وسطی افغانستان میں دو الگ الگ بس حادثات میں کم از کم 52 افراد جان سے گئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا