پاکستانی ٹینڈر میں چینی کی کم از کم بولی 560 ڈالر فی ٹن، فیصلہ تاحال مؤخر

یورپی تاجروں نے بتایا ہے کہ سرکاری تجارتی ادارہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ( ٹی سی پی) کو موصول ہونے والی پیشکشوں پر ابھی غور جاری ہے اور اب تک کسی خریداری کی اطلاع نہیں ملی۔

کراچی میں چند مزدور 22 نومبر 2009 کو ایک ٹرک سے چینی کی بوریاں اتار رہے ہیں (فائل فوٹو/ روئٹرز)

یورپی تاجروں کے ابتدائی اندازوں کے مطابق جمعرات کو پاکستان کی جانب سے دو لاکھ میٹرک ٹن چینی خریدنے کے لیے منعقدہ بین الاقوامی ٹینڈر میں سب سے کم قیمت 560 ڈالر فی میٹرک ٹن (لاگت اور کرایہ سمیت) لگائی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یورپی تاجروں نے بتایا ہے کہ سرکاری تجارتی ادارہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ( ٹی سی پی) کو موصول ہونے والی پیشکشوں پر ابھی غور جاری ہے اور اب تک کسی خریداری کی اطلاع نہیں ملی۔

ٹی سی پی عام طور پر ٹینڈر میں خریداری کے فیصلے سے پہلے کئی دنوں تک مذاکرات کرتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، سب سے کم بولی تجارتی کمپنی بار کی طرف سے چھوٹے درجے (small grade) کی چینی کے لیے لگائی گئی۔

اس کمپنی نے درمیانے درجے (medium grade) کی چینی کے لیے 580 ڈالر فی میٹرک ٹن کی بولی بھی دی، جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 87 ہزار ٹن کی بولی لگائی گئی۔

ٹینڈر میں شریک تین کمپنیوں میں سے ہر ایک نے 25 ہزار ٹن چھوٹے درجے کی چینی کی بولی لگائی: سکڈن نے 579 ڈالر فی ٹن، ڈریفس نے 581.50 ڈالر فی ٹن اور کوفکو نے 592 ڈالر فی ٹن (بشمول قیمت اور کرایہ) کی پیشکش کی۔

ای ڈی اینڈ ایف مین نے 32 ہزار ٹن چھوٹے درجے کی چینی 579 ڈالر فی ٹن (بشمول کرایہ اور قیمت) پر اور مزید 27,400 ٹن چھوٹے درجے کی چینی 569 ڈالر فی ٹن ( بشمول کرایہ اور قیمت) کی بولی لگائی۔

الخلیج شوگر نے مبینہ طور پر 60 ہزار ٹن چھوٹے درجے کی چینی 572.30 ڈالر فی ٹن اور 30 ہزار ٹن درمیانے درجے کی چینی 582.30 ڈالر فی ٹن بشمول کرایہ اور قیمت کی پیش کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹی سی پی کے ٹینڈر میں باریک (فائن)، چھوٹے  اور درمیانے درجے کی چینی کی قیمتوں کی پیشکشیں طلب کی گئی ہیں، جنہیں 31  اکتوبر تک پاکستان پہنچنا ضروری ہے۔

پاکستانی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں ملک میں چینی کی ریٹیل قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ٹی سی پی نے اپنے گذشتہ چینی کے ٹینڈر میں، جو 14 اگست کو رپورٹ ہوا تھا، کل ایک لاکھ پانچ ہزار ٹن خریدی تھی۔

آٹھ جولائی کو پاکستان کی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔

پاکستان نے اس سے پہلے 22 جولائی کو بھی 50 ہزار ٹن چینی خریدنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا جس کے لیے کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔

بعد ازاں 31 جولائی کے ٹینڈر میں تین کمپنیوں نے حصہ لیا جن میں سب سے کم قیمت 539.00 ڈالر فی ٹن (جس میں مال برداری کی لاگت بھی شامل ہے) کی پیش کی گئی۔

تاجروں کے مطابق یکم سے 15 اگست کے دوران مال کی ترسیل کی شرط بہت قلیل مدت کی تھی، جس کے باعث مناسب پیشکش ممکن نہ ہو سکی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت