الپائن کلب گولڈن جوبلی: خواتین کوہ پیما 5400 چوٹی سر کریں گی

خواتین کوہ پیماؤں کی مہم جوئی کا آغاز سات ستمبر سے سکردو سے کیا جا رہا ہے۔ پانچ  روزہ مہم جوئی میں دیوسائی ٹاپ، بری لا چوٹی بیس کیمپ اور سمٹ کی جائے گی۔ 

الپائن کلب آف پاکستان نے اپنی گولڈن جوبلی پر تاریخی اقدام کرتے ہوئے خواتین کوہ پیماؤں کی قیادت میں 5400 میٹر بری لا چوٹی سر کرنے کا اہتمام کیا ہے جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے خواتین کوہ پیما شامل ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کی بنیاد 1974 میں رکھی گئی تھی اور 1975 سے یہ باقاعدہ فعال ہوا۔

اس ادارے نے پاکستان میں کوہ پیمائی کی بنیاد رکھی اور پاکستانی کوہ پیماؤں کو موقع فراہم کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خواتین کوہ پیماؤں کی مہم جوئی کا آغاز سات ستمبر سے سکردو سے کیا جا رہا ہے۔ پانچ  روزہ مہم جوئی میں دیوسائی ٹاپ، بری لا چوٹی بیس کیمپ اور سمٹ کی جائے گی۔ 

سیکرٹری الپائن کلب پاکستان ایاز شگری نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اس گروپ میں پاکستان کے ہر صوبے سے نوجوان خواتین کوہ پیما شامل ہیں۔ الپائن کلب کو پاکستان کے ہر خطے سے خواتین کوہ پیماؤں نئی نسل کو اکٹھا کرنے پر فخر ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے مونا خان، خیبر پختونخوا سے ماریہ بنگش، گلگت بلتستان سے زیبا بتول اور افزون بی بی نمائندگی کریں گی جبکہ پنجاب سے بسمہ حسن، اقرا جیلانی، بلوچستان سے لاریب بتول، سندھ سے مدیحہ سید اور اسلام آباد شارین زاہد منتخب کو منتخب کیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’خواتین کو عمومی طور پر غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع نہیں ملتے اس لیے مستقبل میں بھی ایسی مہم کا انعقاد کریں گے کیونکہ خواتین کا پہاڑوں کی جانب قدم، بااختیاری کی علامت ہے۔‘

اس مہم میں شریک ہونے والی خواتین منتخب ہونے پر بہت پرجوش ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم اپنے صوبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات