راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ میں قائم ایک چھوٹے سے فوڈ سٹال ماماز کچن (Mama’s Kitchen) پر روز شام ڈھلتے ہی زندگی کے خوابوں کی خوشبو پھیل جاتی ہے۔ یہاں کھانے کے ساتھ ایک کہانی بھی بنتی ہے، ایک ماں اور اس کی تین بیٹیوں کی کہانی، جو ایک چولہے پر نہ صرف ذائقے بلکہ عزت، ہمت اور خود مختاری بھی پکا رہی ہوتی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ ماں بیٹیاں محض کھانا بیچنے نہیں آتیں، بلکہ وہ اس فوڈ سٹال کو اپنے خوابوں کا مرکز بنائے بیٹھی ہیں۔
ان کے مطابق: ’یہ صرف چولہا نہیں، ہماری امید ہے.‘
ماما کے مطابق: ’میں چاہتی ہوں بیٹیاں پڑھیں، آگے بڑھیں اور کسی پر بوجھ نہ بنیں۔ یہ سٹال اسی خواب کی بنیاد ہے۔‘
کمرشل مارکیٹ میں آنے والے گاہک اس منفرد فوڈ سٹال کی کہانی سن کر حیران رہ جاتے اور اکثر کہتے ہیں: ’یہ صرف کھانا نہیں، جذبہ بھی بیچ رہی ہیں۔‘